
قوالی کا فن مجھے ورثے میں ملا اور میں اپنے خاندانی ورثے کو آگے بڑھا رہا ہوں وقت کے ساتھ ساتھ فن قوالی میں بھی جدت آگئی ہےاور میرے خیال کے مطابق ہر کام اور فن میں جدّت ضروری ہے استاد نصرت فتح علی خان نے بھی قوالی اور اپنے میوزک میں جدت لا کر کامیابی حاصل کی جب کہ جس دور میں استاد نصرت فتح علی خان کہاں ہر طرف طوطی بولتا تھا اس دور میں میرے والد محترم استاد بدرمیاندادخان نے اپنی منفرد حیثیت منوائی جب کہ میں اپنے والد محترم کا نام آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہوں سننے والے اکثر کہتے ہیں کہ آپ میں استاد بدرمیاندادخان کی جھلک اور ان کی خوشبو محسوس ہوتی ہے یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے میں نے اپنی ریکارڈنگز کروانے کے علاوہ اپنے والد محترم استاد بدرمیاندادخان کے کچھ ایٹم ریمکس کیے ہیں جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے میں اور میرے بھائی علی بدرمیاںداد نے sabسٹوڈیو کے نام سے اپنا ریکارڈنگ سٹوڈیو اور یوٹیوب چینل بنایا ہے جس کے لئے اپنی ویڈیوز کے علاوہ نئے اور باصلاحیت فنکاروں کے کلام بھی ریکارڈ کر رہے ہیں ہمارا مشن ہے کہ ہم اپنے سٹوڈیو کے زیراہتمام نئے فنکار جو گیت غزل اور قوالی میں اپنا نام بنانا چاہتے ہیں انہیں دنیا بھر میں متعارف کروائیں گے
انجم شہزاد