مظہرراہی کے’’سوہنا معشوق ‘‘ کے بارڈر پار بھی چرچے،

مظہرراہی کے’’سوہنا معشوق ‘‘ کے بارڈر پار بھی چرچے،

بھارتی گلوکاروں سمیت پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں کے مبارکباد کے ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگے۔
یہ گانا موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر کروڑوں لوگوں نے پرفارم کیا ہے اور اس کی ویور شپ بھی کروڑوں میں پہنچ چکی تھی ۔مظہرراہی

بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار مظہرراہی کے حالیہ ریلیز ہونے والے ویڈیو سونگ’’سوہنا معشوق‘‘ کے بارڈر پاربھی چرچے،بھارتی گلوکاروں اداکاروں سمیت پاکستانی اداکاروں،گلوکاروں کے ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پروائرل ہونے لگے،تفصیلات کے مطابق گلوکار مظہرراہی کا نیا ویڈیوسونگ’’سوہنا معشوق ہووے‘‘ جسے گذشتہ روز ہیش سٹیریو نے یوٹیوب اور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیا تھا نے ریلیز ہوتے ہی صارفین کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے۔اس ویڈیو کے ریلیز ہوتے ہی بھارت اور پاکستان سے گلوکاروں،اداکاروں اور پروڈیوسرز نے مظہرراہی کو مبارکباد کے ویڈیو پیغامات بھیجنے شروع کردئیے ہیں۔بھارت سے دیویندرسنگھ بلنگ،گلوکار رویندر سنگھ،گرداس مان،ہنی سنگھ،پاکستان سے طارق طافو،نسیم وکی،ناصر چنیوٹی ،افتخار ٹھاکر،گلفام خان،میگھاجی،سخاقت ناز،ہنی البیلا،سردار کمال،ظفری خان،ببورانا،کائنات رانا،اداکار سکندر خان،شاہدخان،عینی طاہرہ،ماہیرسیال،غفار لہری،خوشبو،طارق ٹیڈی،آصف اقبال،اشرف راہی،عابدچارلی،اشرف خان،عرشمہ مریم،امانت چن،ساجن عباس،طاہرنوشاد،اکرم اداس،حناملک،عامر سمیع خان،عاصمہ راج، لالی راج و دیگر شامل ہیں جنہوں نے اپنے ویڈیو پیغامات میں مظہرراہی کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ اس گانے کا میوزک ٹیپو نے ترتیب دیا تھا جبکہ اس کی شاعری معروف شاعر و RJ خضرحیات مون نے لکھی ہے۔ایک سوال کے جواب میں مظہرراہی نے بتایاکہ یہ گانا موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر کروڑوں لوگوں نے پرفارم کیا ہے اور اس کی ویور شپ بھی کروڑوں میں پہنچ چکی تھی یہی وجہ ہے کہ جیسے ہی یہ ریلیز ہوا ہے پرستاروں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا ہے مظہرراہی نے مذید کہاکہ پاکستان میں تو اس گانے کو پسند کیا جارہاہے مگر مجھے خوشی اس بات کی ہوئی ہے کہ ہمسایہ ملک سمیت دیگر ممالک میں بھی اسے سراہا جارہاہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ان کی طرف سے مبارکباد کے ویڈیو پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل کیئے جارہے ہیں ۔انشاء اللہ ان کے اس گانے کو اور بھی پذیرائی ملے گی ۔اس بے پناہ چاہت اور پذیرائی پر وہ ان سب کے مشکور ہیں۔
انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں