واجد علی بغدادی نے اپنا نیا سرائیکی گیت’’سیلفی‘‘ ریکارڈ کرلیا۔

واجد علی بغدادی نے اپنا نیا سرائیکی گیت’’سیلفی‘‘ ریکارڈ کرلیا۔

ان کے پرستار ان سے کچھ نیا مانگتے ہیں اس لیئے انہوں نے مذکورہ گیت’’سیلفی‘‘ بھی پرستاروں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ کیا ہے۔
’’سونے دی چوڑی ‘‘ اور ’’نشہ سجناں دا‘‘ گانے والے معروف سرائیکی فوک گلوکار واجد علی بغدادی نے اپنا نیا سرائیکی ڈیوٹ گیت’’سیلفی‘‘ ریکارڈ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز کلک سٹوڈیومیں مکمل کی گئی اس گانے کامیوزک استاد خاور حسین نے ترتیب دیا تھا جبکہ اس کے ریکارڈسٹ ٹیپو اورنگزیب تھے۔ایک ملاقات کے دوران واجد علی بغدادی نے بتایاکہ ان کا یہ نیا گیت ویڈیو مکمل کرنے کے بعد جلد ریلیز کردیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ان کے گانوں’’سونے دی چوڑی‘‘ اور ’’نشہ سجناں دا‘‘ نے دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کی تھی جن کے سوشل سائیٹس پر ویوز کروڑوں میں پہنچ چکے ہیں۔واجد علی بغدادی نے مذید بتایاکہ ان کے پرستار ان سے کچھ نیا مانگتے ہیں اس لیئے انہوں نے مذکورہ گیت’’سیلفی‘‘ بھی پرستاروں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے ریکارڈ کیا ہے جس میں انہوں نے فوک میوزک کے ساتھ ساتھ تھوڑا سا ماڈرن میوزک بھی شامل کیا ہے جو ان کے پرستار چاہتے تھے اس نئے ویڈیو میں ان کے پرستار انہیں ایک نئے روپ میں دیکھیں گے اور پسند کریں گے۔
انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں