ایوارڈ کسی بھی فنکار کے لیئے آکسیجن کی حیثیت رکھتا ہے، جاوید باجوہ

حاسدین میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،میں نے اپنی محنت اور کام سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے

’’میلینیم ایونٹس‘‘کمپنی کے زیر اہتمام جلد ہی ایونٹس کا آغاز کر رہے ہیں، جس میں پاکستان اور انڈیا کے نامور اور نئے فنکار پرفارم کریں گے

ایورڈکسی بھی فنکار کے لیئے آکسیجن کی حیثیت رکھتے ہیں اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے عوام کی محبت کا بھی ایوارڈ حاصل ہے، ان خیالات کااظہار قطر میں مقیم پاکستانی گلوکار اور ’’میلینیم ایونٹس‘‘ کمپنی کے چیف آرگنائزر جاوید باجوہ نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے بھی ایوارڈ ملے ہیں، گزشتہ دنوں ایک تقریب میں مجھے پاکستانی گلوکار کے طور پر ایوارڈ سے نوازا گیا جو میرے لیئے اعزاز سے کم نہیں،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں پاکستان اوربیرون ملک پرفارمنس کے لیئے جاتا رہتا ہوں، مصروفیات بڑھنے کی وجہ سے میرے حاسدین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، مگر میرا حاسدین سے کہنا ہے کہ کام کے ذریعے میرا مقابلہ کریں، جیلس ہونے سے کچھ نہیں ہوگا، ایک سوال کے جواب میں جاوید باجوہ نے کہا کہ ہماری کمپنی جلد ہی انڈیا اور پاکستان کے نامور فنکاروں کے ساتھ نئے فنکار بھی شامل ہوں گے

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں