گلوکارہ فلک اعجاز کی ایف ایم95کے سپرہٹ شو’’بیٹھک سجناں دی ‘‘ میں شرکت

گلوکارہ فلک اعجاز کی ایف ایم95کے سپرہٹ شو’’بیٹھک سجناں دی ‘‘ میں شرکت

لائیو پرفارمنس کے ساتھ لسنرز کے سوالوں کے جواب دیئے، لائیو کالز کا تانتا بندھ گیا

’’بیٹھک سجناں دی‘‘ایف ایم95کا سپرہٹ شوہے جس کے ہوسٹ آر جے انجم شہزاد ہیں، جبکہ معاون رانا مجید ہیں

گلوکارہ فلک اعجاز نے گزشتہ دنوں ایف ایم95 پنجاب رنگ کے سپر ہٹ شو ’’بیٹھک سجناں دی‘‘ میں شرکت کی، فلک اعجازنے پروگرام میں آر جے انجم شہزاد کے سوالوں کے جواب دیئے، جبکہ لسنرز کی فرمائش پر فلک اعجاز نے لائیو پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا، فلک اعجاز نے آر جے انجم شہزاد اور رانا مجید کے سوالوں کے جواب کے ساتھ لائیو کالز پر بھی پرستاروں کے سوالوں کے جواب دیئے اور ان کی فرمائش پر گانے سنائے، شو میں میسجز کی بھرمار کے ساتھ لایؤ کالز کا تانتا بندھا رہا، اس موقع پر گلوکارہ فلک اعجاز نے کہا کہ مجھے میری توقع سے زیادہ رسپانس ملا، جس طرح میرے پرستار ایونٹس میں میری لایؤ گائیکی پسند کرتے ہیں،فلک اعجاز نے کہا کہ ملکہء ترنم نورجہاں میری پسندیدہ گلوکارہ ہیں، ان کو سن کر گائیکی کا شوق ہوا، آغاز سکول کالج کے پروگرامز سے کیا، پہلی دفعہ طارق عزیز شو میں نئے سنگر کے طور پر پرفارم کیا، پھر شوق پروان چڑھا ، استاد رؤف سے سیکھا اور فلمی انداز فلم انڈسٹری کے لیجنڈ موسیقار استاد طافو خان نے سیکھایا، اس وقت تک بے شمار گانے ریکارڈ اور ریلیز ہو چکے ہیں، جبکہ چار فلموں کے گانے ریکارڈ کروائے ہیں، جو جلدی ریلیز ہو ں گی، فلک اعجاز نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، جلد ہی میرا صوفی کلام بھی ریکارڈ ہو رہا جس کی ویڈیو بنا کے ریلیز کروں گی

شیئرکریں
  • 6
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں