محسن گیلانی کی ٹیلی فلم’’تیرے عشق نچایا‘‘ کا پریمیئر شو

محسن گیلانی کی ٹیلی فلم’’تیرے عشق نچایا‘‘ کا پریمیئر شو

فلم کی کاسٹ میں محسن گیلانی، نواز انجم، کنزی ملک، قیصر نقوی، عمارہ بٹ ، عمارہ خان، زونیرا ماہم، اور علی سعید ہیں،
رائٹر و ڈائریکٹر سید محسن گیلانی، پروڈیوسر آصف بشیر ہیں، جبکہ یہ محسن گیلانی فلمز کی پیشکش ہے

محسن گیلانی فلمز کے بینر تلے بنائی گئی ٹیلی فلم ’’تیرے عشق نچایا‘‘ کا پریمئر شو گزشتہ دنوں لاہور کے مقامی کلب کے خوبصورت سینما میں منعقد ہوا، جس میں فلم کی کاسٹ کے علاوہ شوبز سے وابستہ افراد کی کثیر توداد نے شرکت کی، ٹیلی فلم کی کاسٹ میں سے جن افراد نے شرکت کی ان میں نواز انجم، عمارہ بٹ،علی سعید، زونیرہ ماہم،اور پروڈیوسر آصف بشیر شامل تھے جبکہ ذوالفقار علی، اریشہ، عباس باجوہ، عائشہ، اور میڈیا نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ٹیلی فلم کو حاضرین نے بہت زیادہ پسند کیا، اور کہا کہ ایسے ہی مختلف ٹائپ کی ٹیلی فلمز اور ڈرامے آن ائیر ہونے چاہیءں، ڈرامہ انڈسٹری آج بھی ہمسائیہ ملک سے آگے ہے، اس موقع پر ٹیلی فلم کے رائٹر و ڈائریکٹر سید محسن گیلانی نے کہا کہ یہ ایک سچی کہانی ہے جس کی ڈرامائی تشکیل کی گئی ہے، ہیرو نے پہلی دفعہ کام کیا ہے علی سعید ڈرامہ انڈسٹری میں تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا، پروڈیوسر آصف بشیر نے کہا کہ جلد ہی ٹیلی فلم آن ایئر ہوگی اس کے بعد بھی مزید پراجیکٹ مل کر بنا رہے ہیں، علی سعید جو ہیرو کا رول کر رہے ان کا کہنا تھا کہ سید محسن گیلانی کے ساتھ کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، ، زونیرہ ماہم نے کہا کہ میرا رول بڑا زبردست ہے جو دیکھنے والوں کو پسند آئے گا، ہیروئین عمارہ بٹ نے کہا کہ سید محسن گیلانی نے کردار کے مطابق فنکاروں کا انتخاب کیا ، ہر فنکار انگوٹھی میں جڑا نگینہ نظر آئے گا، نواز انجم نے کہا کہ میرا اس ٹیلی فلم میں سکھ کا کردار ہے ، جسے میرے پرستار ضرور پسند کریں گے، آخر میں سید محسن گیلانی اور آصف بشیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

انجم شہزاد

شیئرکریں
  • 7
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں