عینی طاہرہ نے نئے سال میں اپنا پرفارمنس سٹائل تبدیل کرلیا۔

عینی طاہرہ نے نئے سال میں اپنا پرفارمنس سٹائل تبدیل کرلیا۔

چمٹا ،لاچہ کرتا اور فوک گیت سے اپنی پرفارمنس کا آغاز کردیا۔
لاہور(شوبزرپورٹر)پاکستان اسٹیج ،ٹی وی و فلم کی معروف اداکارہ،گلوکارہ و میزبان عینی طاہرہ نے نئے سال میں اپنا پرفارمنس سٹائل تبدیل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق عینی طاہرہ نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی لاچہ،کرتا اور چمٹااٹھا لیا ہے ان دنوں ہونیوالے میوزیکل شوزمیں وہ چمٹابجاتی نظر آرہی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران عینی طاہرہ نے بتایاکہ انہوں نے سوچا کہ سال تبدیل ہوا ہے تو سٹائل بھی تبدیل ہونا چاہیئے اس لیئے انہوں نے فوک کا حقیقی ٹچ دینے کے لیئے نئے سال میں لاچہ ،کرتا اور چمٹا بھی اپنی پرفارمنس کا حصہ بنا لیا ہے۔عینی طاہرہ نے کہاکہ پرستاروں نے انہیں اس نئے روپ میں بیحد پسند کیا ہے اور ان کی پرفارمنس کو بھی ہاتھوں ہاتھ لیا جارہاہے۔عینی طاہرہ نے مذید کہاکہ پاکستان اور بیرون ممالک میں منعقد ہونیوالے شوزمیں وہ اس نئے گیٹ اپ میں ہی شامل ہوا کریں گی کیونکہ بطور گلوکارہ لوگ انہیں جانتے ہیں اب فوک گلوکارہ کے طور پر بھی پسند کریں گے وہ ان دنوں میوزیکل شوزمیں معروف فوک گیتوں کو چمٹے کے ساتھ لائیو پرفارم کررہی ہیں

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں