
فوٹو گرافر شہبازشوکت نے عاصمہ راج،لالی راج،اقصیٰ ملک اور عائشہ ملک کا شوٹ مکمل کیا۔
لاہور(شوبزرپورٹر)لالی راج اور عاصمہ راج کا نئے سال کا پہلا برائیڈل شوٹ مکمل کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس شوٹ کو فوٹو گرافر شہباز شوکت نے ان ڈور سٹوڈیومیں مکمل کیا۔اس فوٹو شوٹ میں اداکارہ و ماڈل لالی راج اور عاصمہ راج کے ساتھ ماڈلز اقصیٰ ملک اور عائشہ ملک نے حصہ لیا ،دلہن بنی ماڈلز نے بتایاکہ آج ان کا نیا فوٹو شوٹ مکمل کیا گیا ہے جو ایک معروف برانڈ کا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ نئے سال میں ہمارا پہلا شوٹ منعقد کیا گیاہے۔ماڈلز کا میک اپ بیوٹی زون سیلون نے کیا تھا۔عاصمہ راج نے کہاکہ نئے سال کے آغاز پر وہ مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہو چکی ہیں جن میں یہ پہلا شوٹ آج مکمل کیا گیاہے اب ان کا دوسرا شوٹ ایک معروف گارمنٹس بوتیک کا ہے جو چند دن تک شروع کر دیا جائیگا۔لالی راج نے بتایاکہ فوٹو شوٹس کے ساتھ ساتھ وہ چند ٹی وی پراجیکٹس میں بھی کام کررہی ہیں اور ان پراجیکٹس میں وہ دونوں بہنیں اکٹھی کام کررہی ہیں چند ویڈیو سونگز بھی ہیں جو شروع کیئے جاچکے ہیں اور ایک ٹی وی سیریل بھی ہے۔