
”جیک پاٹ“جیسی فلمیں ہی پاکستانی فلم اور سینما انڈسٹری کی ضرورت ہیںِ ، اس میں کیرئیر کا یادگار رول کیا ہے۔ ان خیالات کااظہار سنیئر اداکار جاوید شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور نئے فلم میکرز نے فلم انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان ڈال دی ہے ، باکس آفس پر جس طرح سے ہولی وڈ اور بولی وڈ کیساتھ پاکستانی فلموں کو بھی اچھا رسپانس مل رہاہے۔انہوں نے ہر مزاج کی فلم بننا چاہیئے مگر اس وقت ہمیں فلم بینوں کو انٹرٹین کرنے کیلئے ہلکی پھلکی کامیڈی اور میوزیکل فلمیں ہی بنانا ہونگی۔ ”جیک پاٹ“ فلم میکنگ کے نئے رحجانات میں ایک خوبصورت اضافہ ہے جو اپنی کہانی ، میکنگ، لوکیشن ، پروڈکشن ، میوزک اور کردارنگاری سمیت ہر لحاظ سے مکمل فیملی انٹرٹین پیکج ہے۔ایک سوال کے جواب میں جاوید شیخ نے کہا کہ میں ٰیہاں سینما مالکان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہونگا کہ جنہوں نے ”جیک پاٹ“ کو دوبارہ نمائش کرنے کا فیصلہ کرکے پروڈیوسر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ جاوید شیخ نے کہا کہ میری فلم بینوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ ”جیک پاٹ“کو دیکھنے کیلئے سینماﺅں میں ضرور آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ فلم کی گیارہ جنوری کو نمائش ، اس کے ٹریلر اور گانوں کو سوشل میڈیا پر اچھا رسپانس ملنا ، اس بات کا ثبوت ہے کہ فلم بین اچھے کام کو سراہتے ہیں۔
رپورٹ : انجم شہزاد