معروف ، ٹی وی اداکار،اشرف خان کی سالگرہ تقریب،ساتھی فنکاروں کی بھرپور شرکت

معروف ، ٹی وی اداکار،اشرف خان کی سالگرہ تقریب،ساتھی فنکاروں کی بھرپور شرکت

ایسی تقریبات مل بیٹھنے کا بہانہ ہوتی، کیونکہ آجکل شوبز تقریبات کا فقدان ہے، ہم فنکار فیملی کی طرح ہوتے ہیں،

اشرف خان کی سالگرہ کا اہتمام آپشنز ریسٹورنٹ ، اور ایک نجی چینل کے پروڈیوسر اعزاز قریشی نے کیا تھا

(رپورٹ و تصاویر،،انجم شہزاد)

ٹی وی اور سٹیج اداکار اشرف خان کا نام شوبز اور عام افراد میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ، ان کے کریڈٹ پر بہت سے ڈرامے ہیں، آجکل بھی ایک ڈرامہ ’’ڈگڈگی ‘‘ بہت ہٹ جا رہا ہے، اس کے علاوہ ’’بلبلے‘‘میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جو ہر دکھا چکے ہیں،انہوں نے اپنی ورسٹائل اداکاری سے اپنی منفرد شناخت بنائی، بہت سے کردارادا کیئے،پی ٹی وی کا ایک ڈرامہ ’’ففٹی ففٹی‘‘ بھی بہت ہٹ ہوا تھا، زیادہ تر اشرف خان کو کامیڈی میں پسند کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ہر دلعزیز فنکار ہیں،عوام کے ساتھ ساتھ اشرف خان نوجوان فنکاروں میں بھی بہت مقبول ہیں، جس کی وجہ یہ کہ وہ ہر کسی سے محبت سے ملتے ہیں، اور اکژسینئرز کی طرح ان کا رویہ غصے والا نہیں ہوتا، بلکہ کوئی جانتا ہو یا نا جانتا ہو سبھی سے پیار محبت اخلاق سے ملتے ہیں، گزشتہ دنوں ان کی سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس سالگرہ تقریب کا اہتمام آپشنز ریسٹورنٹ نے کیا تھا اور اشرف خان سے محبت کرنے والے فنکاروں کو اکھٹے کرنے کا سہرا نجی چینل کے سینئر پروڈیوسر اعزاز قریشی کے سر ہے،اعزاز قریشی آجکل شوبز تقریبات میں کافی سرگرم ہوتے ہیں، فنکاروں سے محبت کرتے، ہیں، آپشنز ریسٹورنٹ اس وقت فنکاروں کا پسندیدہ ریسٹورنٹ بن چکا ہے،وہاں پر اکثر ایسی تقریبات منعقد ہوتی رہتی ہیں، اس سالگرہ تقریب کا اہتمام ہی آپشنز ریسٹورنٹ نے کیا تھا، ریسٹورنٹ کے جنرل مینجر محمد کاشف مہمانوں کے استقبال کے لیئے خود موجودتھے، کیونکہ ریسٹورنٹ کے سی ای او، ڈاکٹر قیصر رفیق اپنی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے تھے، اس لیئے ان کی نمائندگی ریسٹورنٹ کے جی ایم نے کی، تقریب میں جن نمایاں فنکاروں نے شرکت کی ان میں نوجوان اداکاروں اور ماڈلز کے علاوہ اسد ملک،خالد بٹ، شیر میانداد خان،افتخار افی ماہ نور،محسن گیلانی،ثناء شیخ ، خالد بیگ، اور دیگر موجود تھے، سالگرہ کے لیئے کیک خصوصی طور پر تیار کروایا گیا تھا، جس پر اشرف خان کی خوبصورت سی تصویر بنی ہوئی تھی، جب کیک ٹیبل پر لایا گیا تو تقریب میں موجود سب فنکاروں نے پسند کیا، اشرف خان نے ایک جملہ بولا کہ آج کیسا وقت آیا ہے کہ مجھے خود پر ہی چھری چلانی پڑے گی،دل کرتا ہے کہ یہ کیک سنبھال کر رکھ لوں، جس پر محفل زعفران زار بن گئی، تالیوں کی گونج میں اشرف خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، مہمانوں نے اشرف خان کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف دیئے، اس موقع پر اشرف خان کو مہمانوں نے اپنے ہاتھوں سے کیک کھلایا ، اس موقع پر معروف قوال شیر میانداد خان نے پرفارم بھی کیا اور کہا کہ اشرف خان صاحب ہمارے سینئر ہیں ان کی خوشی میں شامل ہونا بڑا اچھا لگا، اسد ملک نے کہا کہ اشرف خان سے کافی عرصہ سے پیار محبت کا رشتہ ہے کیونکہ ہم فنکار ہی ایک دوسرے کے لیئے فیملی کی طرح ہوتے ان کی لمبی زندگی کی دعا کرتے ہیں ، محسن گیلانی نے کہا کہ اشرف خان ہمارے لاڈلے اور دلارے ہیں، خالد بٹ نے کہا کہ ہم نے بہت کام ایک ساتھ کیا بہت ٹائم ایک ساتھ گزرا ہمیشہ انہوں نے پیار کیا یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہم ان کے ساتھ ہیں،خالد بیگ نے کہا کہ اشرف خان صاحب کی لمبی زندگی کے لیئے دعا گو ہوں، معروف رائٹر افتخار افی نے کہا کہ اشرف خان صاحب ہنس مکھ طبیعت کے مالک ہیں، سب کی خوشیوں میں شریک ہوتے یہی وجہ ہے کہ سب ان کی تقریب میں شریک ہیں،فلم، ٹی وی اور سٹیج کی ناور اداکارہ ماہ نور بھی اشرف خان کی سالگرہ میں خصوصی طور پر شریک ہوئیں، انہوں نے اشفر خان کی سالگرہ کا کیک ساتھ مل کر کاٹا اور کہا کہ سینئرز ہمارے لیئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، آج اشرف خان صاحب کی سالگرہ میں شامل ہو کر بڑی خوشی ہوئی ، ان کی صحت سلامتی کی دعاء کرتی ہوں،آپشنز ریسٹورنٹ کے جی ایم محمد کاشف نے اپنی طرف سے اور سی ای او ڈاکٹر قیصر رفیق کی طرف سے پھول اور تحائف پیش کیئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیاآخر میں اشرف خان نے مہمانوں اور خاص کر آپشنز ریسٹورنٹ اور اعزاز قریشی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنی اچھی تقریب سجائی، نے کہا کہ آپ سب میرے فیملی ممبرزہیں اور ہمیں ایسی خوشیاں ایسے ہی منانی چاہیءں، آخر میں مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی، مہمانوں کا کہنا تھا کہ سالگرہ تقریب یادگار تقریب بن گئی اس طرح ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں مل کر منانی چاہیں،کیونکہ ہم سب ایک فیملی کی صورت ہیں، پہلے شوبز تقریبات ہوتی تھیں، اب ایسی تقریبات میں ان دوستوں سے بھی ملاقات ہوتی، جو سالوں نہیں مل سکتے، کیونکہ موجودہ دور میں ہر بندہ مصروف ہے، آخر میں آپشنز کے جی ایم محمد کاشف نے کہا کہ آئندہ بھی ایسی تقریبات منعقد کرتے رہیں گے

شیئرکریں
  • 15
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں