پلاک کے زیر اہتمام شاعرہ نغمانہ کنول کے اعزاز میں شام کا انعقاد

پلاک کے زیر اہتمام شاعرہ نغمانہ کنول کے اعزاز میں شام کا انعقاد

رپورٹ، تصاویر، انجم شہزاد
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) کے زیرِ اہتمام مانچسٹر میں مقیم معروف شاعرہ نغمانہ کنول شیخ کے اعزاز میں ایک شام کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی صدارت معروف شاعر خالد شریف نے کی جبکہ مہمان خصوصی بابا نجمی، کرامت بخاری، نجیب احمد اور سرفراز سید تھے۔ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر کنول فیروز، افضل عاجز، ڈاکٹر ایوب ندیم، حفیظ طاہر، ڈاکٹر غافر شہزاد، ڈاکٹر توقیر شریفی، ڈاکٹر صغرا صدف، منور سلطانہ، اقبال راہی، فوزیہ تسنیم، ہارون عدیم، ڈاکٹر عباد نبیل، عنبرین صلاح الدین، عبدالمجید چٹھہ، ویر سپاہی، انمول گوہر، فراست بخاری، نبیل نجم، سائرہ طاہر، عمران شوکت، یوسف پنجابی اور محمود الحسن گیلانی شامل تھے۔ مقررین نے ان کی شخصیت اور فن کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک ملنسار، محبت وطن اور متحرک شخصیت کی مالک ہیں۔ ان کی شاعری میں ان کی ذات کے تمام پہلو نمایاں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے سماجی موضوعات کو اپنی شاعری کا حصہ بنایا۔ وہ وطن سے دور رہ کر بھی مانچسٹر میں اپنی وطن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ادبی محافل کا اہتمام کرتی رہتی ہیں۔ نغمانہ کنول شیخ نے سب کا شکریہ ادا کیا اور اپنا کلام سنا کر حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں نظامت کے فرائض انیس احمد نے سر انجام دئیے۔
***

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں