ٹیلی فلم’’پگڑی‘‘بیرون ملک مقیم نوجوان نسل کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ خاندانی پگڑی کی لاج رکھتے کہ رسوا کرتے، شفیق الرحمان عامر

ٹیلی فلم’’پگڑی‘‘بیرون ملک مقیم نوجوان نسل کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ خاندانی پگڑی کی لاج رکھتے کہ رسوا کرتے، شفیق الرحمان عامر

اپنے ڈراموں اور فلموں کے ذریعے ہمیشہ نوجوان نسل کو روایات سے روشناس کروایا، یہ فلم بھی سابقہ فلموں کی طرح پسند کی جائے گی


میری ٹیلی فلم’’پگڑی‘‘بیرون ملک رہنے والوں کی عکاسی کرتی ہے، کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے کیسے پیسے کماتے ہیں، ان کے دکھ ، تکلیفیں اور پریشانیاں، ڈسکس کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں یہ بھی دکھایا گیا کہ بیرون ملک رہنے والی نوجوان نسل خاندانی’’پگڑی‘‘ کی لاج رکھتے ہیں یا رسوا کرتے ہیں، یہ سب دیکھنے کے لیئے ٹیلی فلم’’پگڑی‘‘ دیکھنا ہوگی، ان خیالات کا اظہار لندن میں مقیم پاکستانی ٹی وی، اور فلم ڈائریکٹر شفیق الرحمان عامر نے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری اس سے پہلے بہت سی ٹیلی فلمز وینس ٹی وی یو کے اور دیگر چینلز پر آن ائیر ہو چکی ہیں، میری ہمیشہ کوشش رہی کہ جذبہء حب الوطنی کو اجاگر کروں، ’’پگڑی‘‘کی کاسٹ میں جنت ڈھلوں،روپ رائے،عدنان ملک،فری چوہدری،شکور، بزبزی،جانی خان،محمود سلطان اور راجہ اقبال شامل ہیں،ٹیلی فلم کے ڈائریکٹر شفیق الرحمان عامر، ڈی او پیِ عمران خان،پروڈیوسرغزالہ شفیق،ایگزیکٹیو پروڈیوسرفرزانہ شفیق،ہیں، شفیق الرحمان عامر نے کہا کہ امید ہے کہ یہ ٹیلی فلم بھی سابقہ ٹیلی فلمز کی طرح پسند آئے گی،اور نوجوان نسل کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں