کمپیئرنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، مہوش چوہدری

کمپیئرنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، مہوش چوہدری

اداکاری کی آفرز تو بہت ہیں، مگر کمپیئرنگ میرا جنون ہے، اس کو چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، ان خیالات کا اظہار اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی، ماڈل، اداکارہ، کمپیئر مہوش چوہدری نے کیا، ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈراموں کی بے پناہ آفرز ہیں، مگر رول اچھے نہیں تھے، میں خود کو عام کرداروں میں ضائع نہیں کرنا چاہتی، کیونکہ اگر نیا فنکار آغاز میں بہن بیٹی کے رولز میں پھنس جائے تو پھر وہی سٹیمپ لگ جاتی ہے، مہوش چوہدری نے کہا کہ میں پرفارمنس والے رولز کرنا چاہتی ہوں ، کچھ رولز شو پیس ہوتے ہیں، میں ایسے کردار نہیں کرنا چاہتی، مہوش چوہدری کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی ڈرامہ عروج پر ہے، ہمسائیہ ملک کے ڈراموں کا سحر دم توڑ چکا ہے،پاکستانی ڈرامہ حقیقت کے قریب تر معاشرے کا عکاس ہوتا ہے، جبکہ ہمسائیہ ملک کے ڈرامے گلیمر زدہ ہوتے ہیں، وہ کسی اور ہی دنیا کا کلچر دکھا رہے ہیں، مہوش چوہدری نے کہا کہ اب پاکستان میں بھی نئے لوگ اچھا کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بہت جلد پاکستانی فلمیں دنیا میں نام کمائیں گی، بس آپس کے اختلافات ختم کر کے آپس میں مقابلہ بازی کی بجائے دنیا کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے، مہوش چوہدری نے کہا اداکری میں مصروف ہو کہ بھی کمپیئرنگ سے کنارہ کشی نہیں کروں گی
انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں