معروف اداکار و فلمساز اسلم حسن نے آنے والی فلم کے لیئے نیا گیٹ اپ کر لیا

معروف اداکار و فلمساز اسلم حسن نے آنے والی فلم کے لیئے نیا گیٹ اپ کر لیا

میری فلم ’’خان بابا‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اس کے ڈائریکٹر فیصل اعجاز ہیں، جبکہ جلد ہی دو نئی فلموں کا آغاز کر رہے ہیں، ایک فلم ’’ پرامس‘‘ ہے، جبکہ دوسری کا سکرپٹ فائنل ہوتے ہی اس کا نام بھی اناؤنس کر دیا جائے گا، اس فلم کے لیئے خصوصی گیٹ اپ میں پرفارم کروں گا، ان خیالات کا اظہار لندن میں مقیم پاکستانی اداکار و فلمساز اسلم حسن نے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فلم انڈسٹری کو سنبھالا دینے کے عزم کے ساتھ نئی فلموں کا آغاز کیا ہے، ’’خان بابا‘‘ کی کہانی بڑی مضبوط ہے، فیصل اعجاز اس فلم کے لیئے بہت محنت کر رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے مزین یہ فلم ضرور دیکھنے والوں کو پسند آئے گی، اسلم حسن نے کہا ’’خان بابا‘‘ میں سینئرز اور جونیئرز کا حسین سنگم دیکھنے کو ملے گا، اسلم حسن نے کہا کہ کہانی مضبوط ہو اور ڈائریکٹر کام لینا جانتا ہو تو نئے فنکاروں سے بھی اچھا کام لے سکتا،
انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں