پاکستانی گلوکار جاوید باجوہ نے ’’میلینیم ایونٹس‘‘کے نام سے قطر میں کمپنی بنا لی

پاکستانی گلوکار جاوید باجوہ نے ’’میلینیم ایونٹس‘‘کے نام سے قطر میں کمپنی بنا لی

کمپنی کا مقصد پاکستانی اور انڈین نیو ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں متعارف کروانا، جس کے لیئے جلد شو کا انعقاد ہوگا

قطر میں مقیم پاکستانی گلوگار جاوید باجوہ نے ’’میلینیم ایوینٹس‘‘کے نام سے اپنی کمپنی بنالی، جاوید باجوہ نے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی فنکاروں کو بیرون ملک شوز کے ذریعے متعارف کروانے کے لیئے کمپنی بنائی ہے، جس میں میرے کچھ انڈین دوست بھی میرے ساتھ پارٹنر ہیں،ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے نئے ٹیلنٹ کو دنیا بھر میں متعارف کروائیں، باقاعدہ آفس بنا لیا ہے، جلد ہی ہم انٹر نیشنل لیول پر ایک میوزک شو کا انعقاد کریں گے، جس سے انڈیا پاکستان کے نامور فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئے فنکار بھی متعارف کروائیں گے، جاوید باجوہ نے کہا کہ ’’میلینیم ایونٹس‘‘ کا چیف آرگنائزر مجھے منتخب کیا گیا ہے، جس پر میں ساتھیوں کا مشکور ہوں، جاوید باجوہ نے کہا کہ نئے اور باصلاحیت افراد کو انٹرنیشنل سطح پر متعارف کروانا ہمارا مشن ہے، ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس اچھے مواقع کی کمی ہے، جو ہماری کمپنی مہیا کرے گی
انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں