تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین انس اسلم ڈولہ نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے کلچرل رپورٹرز سے ملاقات کی

تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین انس اسلم ڈولہ نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے کلچرل رپورٹرز سے ملاقات کی

تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین انس اسلم ڈولہ نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے کلچرل رپورٹرز سے ملاقات کی جس میں تھیٹر اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کی بہتری کے لئے تجاویز طلب کی گئیں جن کی روشنی میں حکومت جلد ہی نیا لائحہ عمل تیار کرے گی۔اس موقع پر موجود صحافیوں ٹھاکر لاہوری،طاہربخاری۔سیف اللہ سپرا۔زین مدنی،عمران راج۔جبارصدیقی۔شجرالدین،وقاراشرف۔صدف نعیم ,افضال کریم بٹ اور اشفاق حسین نے مختلف تجاویز پیش کیں۔انس اسلم ڈولہ کا کہنا تھا کہ ان تجاویز کی روشنی میں جلد ہی سمری بناکر وزیر اعلیٰ کوارسال کردی جائے گی جن کی منظوری کے بعد عمل درآمد یقینی بنایا جائےگا۔انس اسلم نے مزید کہا کہ کلچرل رپورٹرز اپنی فیلڈ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اس لئے حکومت نے ان سے تجاویز طلب کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے بہت سے اقدامات کررہی ہے جبکہ کمرشل تھیٹر کی بہتری کے لئے جلد ہی لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں