اداکار احسن خان کے گھر قوالی کی محفل ، شوبز سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد میں شرکت

گزشتہ دنوں اداکار احسن خان کے گھر قوالی کی محفل منعقد ہوئی جس میں شوبز سے وابستہ افراد کے علاوہ دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی.جو نمایاں افراد شریک ہوئے ان میں طاہرہ سید، امجد اسلام امجد، سلمان شاہد،شیراز اوپل، ریشم، صبا کمر،علی عدنان، زیب رحمان، عمر رانا اور یوسف صلاح الدین شامل تھے.قوال غیور معیز مصطفی نے قوالی سے سما باندھ دیا حاضرین پر وجد کی کیفیت طاری ہو گئی یاد رہے کہ غیور معیز مصطفی قوال فرید ایاز کے صاحبزادے ہیں جن کا قوالی کی دنیا میں منفرد مقام ہے.تقریب میں امجد اسلام امجد نے حسن خان کو اپنی نئی کتاب بھی پیش کی

شیئرکریں