’’آنگن ‘‘ کی کہانی خاندان کی خوشحالی سے بدحالی کی جانب سفر کی انوکھی داستان ہے۔ محمد احتشام الدین

لاہور(شوبزرپورٹر)ہم ٹی وی سے نشر ہونے والا نیا ڈرامہ سیریل ’’آنگن‘‘ 1940ء کی دہائی میں اترپردیش میں مقیم ایک ایسے خاندان کی کہانی ہے جسے وقت نے تقسیم ہند سے قبل ہی تقسیم کرکے رکھ دیا۔ایم ڈی پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والے اس ڈرامہ سیریل کی کہانی معروف ناول نگار خدیجہ مستور کے ناول ’’آنگن ‘‘سے ماخوذ ہے جسے ٹیلی ویژن کیلئے مصطفی آفریدی نے تحریر کیا ہے ۔ اس ڈرامے کی کہانی مظفر علی خان کے خاندان کی خوشحالی سے بدحالی کی جانب سفر کی انوکھی داستان ہے جہاں غلط فیصلوں ‘ ذاتی تضادات ‘ بدلتی ہوئی سماجی اقدار ‘ سیاسی نظریات اس خاندان کے بیچ میں دراڑ کا سبب بن جاتے ہیں ۔اس ڈرامے کی ہدایات محمد احتشام الدین کی ہیں ‘ ڈرامے کے نمایاں ستاروں میں عابد علی‘ احسن خان‘ ماورا حسین‘ سجل علی‘ احد رضا میر‘ سونیا حسین‘ حرا سلمان ‘ عمیر طاہر رانا ‘ مدیحہ رضوی‘حسن نعمان قریشی ‘مہہ جبین مسرور‘ مصطفی بلال ‘ نرگس بھٹی ‘ زیب رحمن‘ شمائل خان‘ عظمی بیگ ‘ علی رضوی اور دیگر شامل ہیں۔ یہ ڈرامہ ہر جمعرات کی رات آٹھ بجے پیش کیا جائے گا ۔

شیئرکریں
  • 2
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں