یوکے کے معروف پرموٹر اطہرعاشق پاکستان پہنچ گئے۔

یوکے کے معروف پرموٹر اطہرعاشق پاکستان پہنچ گئے۔

گلوکاروں سے نئے سال کے شوزکے حوالے سے ملاقاتیں جاری۔
لاہور(شوبزرپورٹر)یوکے کے معروف پرموٹر اطہرعاشق پاکستان پہنچ گئے،گلوکاروں سے نئے سال کے شوزکے حوالے سے ملاقاتیں جاری،تفصیلات کے مطابق اطہرعاشق گذشتہ روز لاہور پہنچے جہاں پر انہوں نے بیرون ملک نئے سال کے شوزکے لیئے گلوکاروں اور اداکاروں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔ایک ملاقات کے دوران اطہرعاشق نے بتایاکہ وہ نئے سال کے لیئے یوکے میں میوزیکل شوزمنعقد کروا رہے ہیں جن میں پاکستان سے گلوکار و نامور کامیڈین شریک ہو ں گے اس کے لیئے انہوں نے ان سے ملاقاتیں کی ہیں جلد فائنل کر کے شیڈول تیار کرلیا جائیگا۔یاد رہے کہ بیرون ممالک خصوصاً یوکے میں ان کے شوزبہت کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔

شیئرکریں
  • 2
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں