معروف پروڈیوسر ،صحافی و شاعر باؤ اصغر میوزک کی ترویج کے لیئے کوشاں،گلوکارہ کنزیٰ روز کے ساتھ نئے گانے’’مت گئی سو ماری‘‘ کا آغاز کردی

معروف پروڈیوسر ،صحافی و شاعر باؤ اصغر میوزک کی ترویج کے لیئے کوشاں،گلوکارہ کنزیٰ روز کے ساتھ نئے گانے’’مت گئی سو ماری‘‘ کا آغاز کردی

کنزیٰ روز کے ساتھ نئے گانے ’’مت گئی سو ماری‘‘ کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیا۔

لاہور(شوبزرپورٹر) معروف پروڈیوسر ،صحافی و شاعر باؤ اصغر میوزک کی ترویج کے لیئے کوشاں،گلوکارہ کنزیٰ روز کے ساتھ نئے گانے’’مت گئی سو ماری‘‘ کا آغاز کردیا،تفصیلات کے مطابق باؤ اصغر نے گذشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں گلوکارہ کنزیٰ روز کی آواز میں اپنے لکھے ہوئے گانے’’مت گئی سو ماری‘‘ کی ریکارڈنگ کا آغاز کردیاہے۔ایک ملاقات کے دوران باؤ اصغر نے بتایاکہ اس وقت پاکستان میں میوزک کے لیئے کوئی کام نہیں ہو رہامعروف گلوکار صرف اپنا نام زندہ رکھنے کے لیئے گانے ریکارڈ کروا رہے ہیں۔ایک سوا ل کے جواب میں باؤ اصغر نے کہاکہ ایک وقت تھا کہ لاہور میں سٹوڈیوز کی بھرمار تھی اور اپنا گانا ریکارڈ کروانے کے لیئے مہینوں پہلے اس کی شفٹ بک کروانا پڑتی تھی مگر اب یہ حال ہے کہ سٹوڈیوز ختم کیئے جا رہے ہیں اور جو چند ایک بچے ہیں وہ بھی گلوکاروں کی راہ تکتے رہتے ہیں۔باؤ اصغر نے مذید کہاکہ میوزک کی ترویج کے لیئے وہ لاہور میں ایک جدید اور ڈیجیٹل سٹوڈیو کا قیام بھی عمل میں لا رہے ہیں جس میں گلوکاروں کو گانا ریکارڈ کروانے کے لیئے جدید ترین سہولیات ایک چھت تلے ہی میسر ہوں گی۔

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں