مظہرراہی کے ساتھ پہلا مشترکہ گانا ہے جس کی ویڈیو ریکارڈنگ جاری ہے۔

مظہرراہی کے ساتھ پہلا مشترکہ گانا ہے جس کی ویڈیو ریکارڈنگ جاری ہے۔

’’کڑی لالٹین ورگی‘‘ کیرئیر کا بہترین گانا ثابت ہوگا۔نوراں لعل

لاہور(شوبزرپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکارہ نوراں لعل نے ایک ملاقات کے دوران بتایا کہ ان دنوں وہ اپنے اور بھنگڑا سٹار مظہرراہی کے مشترکہ گانے ’’کڑی لالٹین ورگی‘‘ کی ویڈیو ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔ایک سوال کے جواب میں نوراں لعل نے کہاکہ ان کا مظہرراہی کے ساتھ یہ پہلا مشترکہ گانا ہے جو بہت اچھا ریکارڈ ہوا ہے اور انہیں امید ہے کہ ان کے اور مظہرراہی کے پرستاروں کو بھی پسند آئیگا اس گانے کا میوزک ٹیپو نے ترتیب دیا ہے جبکہ اس کی ویڈیو ڈائریکشن نعمان بھٹی دے رہے ہیں۔ اس گانے کے پروڈیوسر شفیق بٹ ہیں۔نوراں لعل نے کہاکہ یہ گانا اتنا چھا بن رہاہے کہ انہوں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ مظہرراہی کے ساتھ مذید گانے بھی ریکارڈ کیئے جائیں کیونکہ اس وقت پاکستان میوزک انڈسٹری میں مظہرراہی وہ واحد بھنگڑا سٹار ہے جو اپنے ہر نئے گانے میں ایک نیا نداز دیتا ہے اور بھنگڑے میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔نوراں لعل نے مذید کہاکہ اس گانے کو نئے سال کی خوشی میں ریلیز کیاجائیگا اور انہیں یقین ہے کہ ان کے پرستاروں کے لیئے یہ نئے سال کا تحفہ ثابت ہوگا

شیئرکریں
  • 2
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں