تھیٹر کی بحالی کے لئے قائم ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن کی زیر صدارت منعقد کیا گی

تھیٹر کی بحالی کے لئے قائم ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن کی زیر صدارت منعقد کیا گی

تھیٹر کی بحالی کے لئے قائم ایڈوائزری کمیٹی کا پہلا اجلاس صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن کی زیر صدارت منعقد کیا گیا. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے کہا کہ منسٹری میں آنے سے پہلے میرے دو خواب تھے,پہلاخواب تھا کہ فنکاروں کا علاج معالجہ ,وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ کی منظوری ہوگئی ہے.
فنکار کی پوری فیملی کو چار لاکھ مالیت کا ہیلتھ انشورنس کارڈ ملے گا,
اپریل کے پہلے ہفتہ میں ہیلتھ انشورنس کارڈ کا اجراء ہوگا ,میرا دوسرا خواب وائس آف پنجاب کا تھا جو 16فروری سے شروع ہوگا,فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ
11جنوری کو وائس آف پنجاب کے حوالے سے پریس کانفرنس کروں گا ,ہم نیا مہدی حسن, نور جہاں, عارف لوہار پیدا کرنا ہیں,وائس آف پنجاب جیتنے والے کو دس لاکھ روپے دیا جائے گا ,وائس آف پنجاب کے پہلے تین ونر کو فلم اور ٹی وی پر حوصلہ افزائی کی جائے گی,فیاض الحسن
چوہان نے کہا کہ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ بھی لارہے ہیں ,الحمراء پرفامنگ آرٹ کی چار سالہ ڈگری ہوگی,انہوں نے کہا کہ
اب کوئی سرکاری اہلکار کسی فنکار کو بلیک میل یا تھرڈ نہیں کرسکے گا.وزیر ثقافت نے اعلان کیا کہ الحمراء میں اسٹیج ڈرامہ کا وقت سردیوں میں رات آٹھ سے دس اور گرمیوں میں رات نو بجے سے گیارہ ہوگا. ڈرامہ اسکرونٹی کمیٹی نئی لارہے ہیں. پرائیویٹ تھیٹر کا کنٹرول کلچر منسٹری کے پاس ہونا چاہیے. اس سلسلے میں سیکرٹری کلچر سے بات کی ہے. اجلاس میں کمیٹی چیئرمین انس اسلم ڈولہ, سینئر اداکار مسعود اختر, آصف اقبال, پرویز رضا, ثمن رائے, ذوالفقار زلفی, میگھا, ماہ نور, شانزہ, تعبیر برال, ذوالفقار چودھری, عمران علی, نوید بخاری,ٹھاکر لاہوری شامل تھے. کمیٹی ارکان نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں.

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں