
فنکاروں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ گلوکار ابرار الحق کو فنکاروں کے مسائل کو حل کرانے کے لئے ذمہ داری سونپی جائے. سینئر فنکاروں نے وفاقی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ابرار الحق فنکاروں کا درد بخوبی جانتے ہیں کیونکہ ان کا خود بھی فنکار برادری سے تعلق ہے. سینئر فنکاروں نے کہا کہ ابرار الحق فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں. ان کو حکومت وفاقی سطح پر ذمہ داری دے جس سے مستحق فنکاروں کا بھلا ہوسکے اور فنکار اپنا دکھ ان سے بیان کر سکیں.
شیئرکریں