وجدان ایوارڈز2018 ادبی وثقافتی تنظیم وجدان کے زیرِاہتمام وجدان ایوارڈزکا اہتمام کیا گیا.

وجدان ایوارڈز2018 ادبی وثقافتی تنظیم وجدان کے زیرِاہتمام وجدان ایوارڈزکا اہتمام کیا گیا.

جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان صاحب تھے۔دیگرمہمانانِ گرامی میں پاکستان کے معروف صحافی طاہرچوہدری ایڈیٹر اردو ٹائمز (یوکے)، مشہوراینکر، دانشور اور کالم نگار سہیل وڑائچ اور کالم نگار، شاعرہ ڈی جی پلاک ڈاکٹرصغراصدف نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں مختلف ٹی وی چینلز کے کلچرل رپورٹرز کے علاوہ تصوف کے حوالے سے دو کتب ’’جی بسم اللہ‘‘ پر ڈاکٹر اختر شمار اور بلھے شاہ کے حوالے سے لکھی گئی کتاب ’’میں ناہیں وے سجناں‘‘ پر اکرم شیخ کو بھی ایوارڈز دئیے گئے ۔صدروجدان نبیل نجم نے کہاکہ ادب اور ثقافت کی خدمت کرتے ہوئے یہ ایوارڈز کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اپنے آئندہ فروری میں ہونے والے وجدان فیسٹیول میں اردو، پنجابی، انگریزی اخبارات کے تمام رپورٹرز اور اگلے مرحلے میں کیمرہ مین کو بھی ایوارڈز سے نوازیں گے۔ تقریب میں پاکستان کے معروف لوک گلوکار شوکت علی، عارف لوہار، شاہدہ منی، بشریٰ صادق، میڈم افشاں، امیرشوکت علی، علی اعجازتوکل، روحیل وقاص، محسن سجاداور سجاد بری نے عارفانہ کلام پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لیے۔ اس خوبصورت تقریب میں ٹی وی، فلم، سٹیج،اخبارات اور مختلف طبقۂ فکر کی مشہور شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا اور وجدان کی اس خوبصورت کاوش کو خوب سراہا

« of 2 »
شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں