لڈو فروخت کرنے والے کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں جعلی اکاؤنٹ کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے اور اس بار تل کے لڈو بیچنے والے نابینا شخص کے نام جعلی اکاؤنٹس اور کمپنی کھلنے اور اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

لیاقت نے بتایا کہ میں نابینا ہوں اور تل کے لڈو فروخت کرکے گذر بسر کرتا ہوں، ایف بی آر کی جانب سے نوٹس ملنے پر سخت پریشان ہوں، نوٹس سے پتا چلا کہ میرے نام پر اکاؤنٹ ہے جس سے ڈھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، جب کہ ایک کمپنی بھی میرے نام ہے جو 4 جون 2013ء کو بنائی گئی تھی لیکن واضح کرتا ہوں کہ میرا اس اکاؤنٹ اور کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔

شیئرکریں