پی ٹی وی لاہور سنٹر کی رونقیں بحال کرنا میرا مشن ہے، سیف الدین

پی ٹی وی ایک چینل ہی نہیں بلکہ قومی ادارہ ہے، جو ملک کی نظریاتی اساس کا محافظ ، اور دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرتا ہے،

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے وفدسے جی ایم پی ٹی وی لاہور سینٹر کی گفتگو،

رپورٹ، تصاویر، الف شین

قومی اور علاقائی نشریات میں پی ٹی وی لاہور مرکز کے کردار کو بڑھانا اور اس سینٹر کی رونقیں دوبالا کرنا میرا مشن ہے جس کیلئے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائینگی۔ ان خیالات کا اظہارجنرل مینجر پی ٹی وی لاہور سینٹر سیف الدین نے گزشتہ دنوں شوبز صحافیوں کے ایک وفد سے خصوصی ملاقات میں کیا،وفد کی قیادت کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ٹھاکر لاہوری ، اور سینئر وائس چیئرمین شجر الدین نے کی جبکہ ممبران میں وقار اشرف، سید حسن عباس زیدی،اشفاق حسین، رفیق مغل، جبار صدیقی، ندیم نظر، انجم شہزاد، علی عابدی ، ظہیر شیخ ،یاسر جاوید، شہزاد فراموش شامل تھے، اس ملاقات کا اہتمام آفیسر تعلقات عامہ پی ٹی وی لاہورمرکز ملک محمد شکیل نے کیا،ملاقات میں پروگرام مینجر پی ٹی وی لاہور سینٹر چوہدری افتخار ورک بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے تقریبا دو گھنٹے جاری رہنے والی اس ملاقات میں پی ٹی وی کے مختلف شعبوں کی کارکردگی اور ان کے کردار کو بہتر بنانے کیلئے مختلف معاملات اورتجاویز پر بات چیت کی گئی۔ پی ٹی وی لاہور کے جنرل مینیجرسیف الدین نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن ایک ٹی وی چینل ہی نہیں بلکہ ایک قومی ادارہ ہے جو ملک کی ثقافتی اور نظریاتی اساس کے تحفظ کیساتھ ساتھ ملک کے بہتر امیج کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ میڈیا بھی پی ٹی وی کے اس کردار کو مزید بہتر بنانے میں ہماری رہنمائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز کے جنرل مینیجر کا عہدہ چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے اس مرکز کو عروج پر پہنچانا میری اولین ترجیح ہو گی۔یاد رہے کہ سیف الدین کا تعلق لاہور سنٹر سے ہی ہے، بطور پروڈیوسر بہت سے پروگرام پی ٹی وی ناظرین کو دیئے ، پنجابی میوزک کے حوالے سے پروگرام ’’رونق میلہ ‘‘ سٹارٹ کیا جس میں پنجاب کے دور دراز کے علاقوں کے سنگرز کوبھی متعارف کروایایہ پروگرام بعد میں ’’جی آیاں نوں‘‘ کے نام سے پیش کیا جاتا رہا، ٹی وی ڈراموں کے ذریعے بھی معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا،ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے، جی ایم پی ٹی وی ملتان سینٹر تعینات ہوئے ، تو وہاں کی رونقیں بحال کیں، وہاں پہلے صرف علاقائی نیوز پڑھی جاتی تھی، سیف الدین کے جانے کے بعد پروگرامنگ پر توجہ دی گئی اور وہاں سے میوزک شوز، اور ڈرامے کا آغاز ہوا، کہ سیف الدین کو واپس لاہور سینٹر بطور جی ایم تعینات کر دیا گیا،لاہور سینٹر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سیف الدین نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن لاہور مرکز مالی مشکلات کے باوجود علاقائی اور قومی سطح پر پندرہ سے زائد پروگرام پیش کر رہا ہے اور اس مرکز سے بہت جلد دو نئی سیریل ’’ٹوٹے پتے ‘‘اور ’’امی جی‘‘ کا گھر شروع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیریل ’’ٹوٹے پتے‘‘ میں مختلف معاشرتی پہلوؤں کو موضوع بنایا گیا ہے اس سیریل کے پروڈیوسر شوکت چنگیزی ہیں جبکہ’’ امی جی کا گھر‘‘ ایک سٹکام ہے جس میں ناظرین کو صحت مند تفریح میسر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ آ ج پی ٹی وی پہلے سے کہیں آزاد اور خودمختار اداہ ہے جس کا سہرا یقیناًموجودہ سیاسی قیادت کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔سیف الدین نے کہا کہ لاہور سینٹر ایک بڑا سینٹر ہے، یہاں پر سب کی نظریں ہیں، کیونکہ یہاں سے بہت سے ڈرامے اور پروگرام قومی نشریاتی رابطے پر پیش کیئے جاتے ہیں، میری کوشش ہے کہ جو ڈرامے اور پروگرام چل رہے ہیں ، ان میں مزید بہتری آئے اور پروگرام رات گئے، اور دیگر پروگرامز کو لاہور واپس لائیں، ملاقات میں صحافیوں کی چائے اور بسکٹس سے تواضع کی گئی، اس سوال کے جواب میں کہ آپ اور پی ایم چوہدری افتخار ورک خود بھی پروڈکشن سٹارٹ کریں گے، اس سوال کے جواب میں سیف الدین نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ جی ایم اور پی ایم کو پروڈکشن میں بھی ٹانگ اڑانی چاہیے کیونکہ یہ دونوں انتظامی عہدے ہیں، ہماری کوشش ہو گی کہ اپنی نگرانی میں بہتر سے بہتر پروڈکشن تیار کروائیں ، لاہور سینٹر کی رونقیں بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،

شیئرکریں
  • 2
    Shares