ماہ نور راجہ آئندہ ہفتے سے لاہور میں شوبز سرگرمیاں شروع کریں گی

ماڈل و اداکارہ ماہ نور راجہ رواں ہفتے سے لاہور میں اپنی مصروفیات کا آغاز کر دیں گی،جس میں برانڈ شوٹس کے علاوہ ٹی وی کمرشلزکے ساتھ ساتھ چند ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگ میں بھی حصہ لیں گی،ان ڈراموں میں ماہ نور راجہ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی،یا د رہے کہ ماہ نور راجہ کا لکھا ہوا ایک ڈرامہ ’’دغا بازرے‘‘کی ریکارڈنگ بھی جاری ہے، جس میں ماہ نور راجہ کی ریکارڈنگ ابھی ہونی تھی، کیونکہان کے پاؤں پر چوٹ لگ گئی تھی، ماہ نور راجہ’’دغا باز رے‘‘ میں ذوالقرنین حیدر اور راحیلہ آغاکی بیٹی کا رول کر رہی ہیں،ماہ نور راجہ نے کہا کہ اس ڈرامے میں اپنا کام عکسبند کروانے کے بعد دیگر ڈراموں کی ریکارڈنگز میں حصہ لوں گی، ڈرامہ ’’دغاباز رے‘‘تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے اس کے ڈائریکٹر شازی خان ہیں

شیئرکریں