ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی

ایوارڈ تقریب سلور جوبلی کے سلسلے میں ہوئی،تقریب ’’آزادیء کشمیر‘‘کے نام سے منسوب تھی

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی سلور جوبلی کے سلسلے میں اسلام آباد میں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی رنگارنگ اور پروقار تقریب پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد و شخصیات اور فنکاروں میں ایوارڈزتقسیم کیے گئے ۔ ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی اس تقریب کو آزادی کشمیر کے نام سے منسوب کیا گیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سنیئر حریت رہنما اور سی بی آر کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے صدر الطاف احمد بھٹ تھے جبکہ گیسٹ آف آنر تیونس کے سفیر عادل العربی تھے ۔تقریب کی میزبانی کے فرائض سید سہیل بخاری نے ادا کئے ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک اور نعت شریف سے پروفیسر فاروق اکرم بھٹی نے کیا۔ لاہور سے خصوصی طور پر انٹرنیشنل فیم ورسٹائل ڈانس کمپنی کے فنکاروں نے گروپ لیڈر فیاض خان کی سربراہی میں صوفی پرفارمنس پیش کی جوکہ عوام نے بے حد پسند کیں اور ہال انکی شاندار پرفارمنس پر تالیوں سے گونج اٹھا ۔ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی ؒ لاہور نے بتایا کہ ہم لاہور میں 37سال سے ایشین ایوارڈز، ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز ، اعترافِ فن ، اعترافِ خدمت اور دیگر ثقافتی وسماجی و ادبی تقریبات اپنی مددآپ کے تحت کر رہے ہیں اور ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی سلور جوبلی کے سلسلے میں پہلی بار اسلام آباد میں منعقد کررہے ہیں اسکے بعد فیصل آباد ، گجرانوالہ ،گجرات ، سیالکوٹ ،ملتان ، بہاولپور، کراچی ، اور دیگر اضلاع میں بھی کرنے کا پروگرام ترتیب دیا گیاہے تاکہ ہماری شناخت قومی سطح پر ہو۔ الطاف احمد بھٹ نے اپنے خطاب میں سید سہیل بخاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو قائم ہوئے 71سال ہوگئے ہیں اور سید سہیل بخاری کو لوگوں کی پذیرائی کرتے 37سال ہوگئے ہیں میں حکومت سے اپیل کرونگا ان کو صدارتی ایوارڈ دیا جائے ۔ الطاف احمد بھٹ کے کہا کہ ہم سید سہیل بخاری کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے آج کی تقریب کشمیر کے حوالے سے منعقد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی اپنا آج آپکے کل پر قربان کر رہے ہیں انکی آواز بنئے جتنی آج انکو آپکی اور آپکو انکی ضرورت ہے اس سے قبل نہ تھی کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان اور اسکی خوشحالی اور بقاء کیلئے ضروری ہے۔آپ کشمیر یوں کیلئے بے شک نہ تڑ پیں لیکن اپنے پانی کو بجانے کیلئے آپکو ضرور اٹھنا اور لٹرنا ہوگا ۔ الطاف احمد بھٹ نے کہا کہ آج کشمیر لہولہان ہے کل کا کشمیر سر سبز و شاداب تھا اور آج وہاں دکھوں اور خون کے بادل ہیں کشمیریوں کا یہ پاکستان سے عشق ہے کہ انہوں نے شریعت کے بر خلاف اپنے شہداء کو پاکستانی سبز ہلالی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرنا شروع کر دیا اگر پھر بھی پاکستان اور پاکستانیوں کے دل میں ان کیلئے جذبہ نہیں جاگتا تو یہ لمحہ فکریہ ہے یہ مذاق نہیں ہے کہ کوئی نہتہ شخص 8لاکھ افواج کے سامنے پاکستانی پرچم لہرائے اور پھر ایک لمحے میں پیلٹ گنز سے اندھا ، اپاہج ،اور شہید ہو جائے آج کشمیر یوں کی آواز بننا ہم سب کی ذمہ داری ہے کشمیر پکار رہا ہے اوریہاں سے کوئی مضبو ط ، کوئی مثبت آواز اس پار نہیں جاتی ۔ الطاف احمد بھٹ نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کی بدولت یورپی یونین ، برطانیہ ، اقوام متعدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹیاں بھارتی مظالم کو بے نقاب کررہی ہیں جس سے مودی سرکار ھل گئی اور اس نے تحریک آزادی کو زیادہ زور سے کچلنا شروع کردیا ہے لیکن افسوس یہ ہے پاکستانی میڈیا اپنا کردار ادا نہیں کر رہا ہے۔آج کشمیر ی بڑے جوش اور ولولے کیساتھ آزادی کی تحریک کو سرگرم کر رکھے ہوئے ہیں ۔ مظفر وانی کی شہادت نے اس تحریک کو تیز کر دیا ہے چھوٹے بچے اور بچیاں قربانی دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے کشمیر پر کام کیا ہے وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب نے جب اپنی وکٹری تقریب کی تو اس میں کشمیر کا ذکر تھا جس سے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو نئی جلا ملی کشمیریوں میں نیا ولولہ پیدا ہوا اسی طرح وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جب اقوام متحدہ میں تقریر کی تو بھارتی ایوان میں لزرا طاری ہوا اس سے بھی کشمیر یوں کے اندر نیا عزم پیدا ہوا انہوں نے تجویز دی کہ کہ اگر دنیا بھر میں مو جود پاکستانی سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک بنا دیئے جائیں تو یورپ ، امریکہ ، برطانیہ ، اور دوسرے ممالک میں رہنے والے کشمیری اور پاکستانی تاریک وطن اپنے طور پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے ان سے کام لینے کیلئے کوئی نظم وضبط قائم کرنا پڑے گا ۔ الطاف احمد بھٹ نے مطالبہ کیا کہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین کسی کشمیری کو لگایا جائے تاکہ وہ دنیا میں بہتر انداز میں کشمیر کا کیس لڑ سکیں انہوں نے عوام ، سیاسی جماعتوں اور حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے آئیے جلتے ہوئے کشمیر کو بجانے کے لئے اپنے اپنے حصے کا کام کریں قبل ازیں تقریب میں محی الدین ڈار اور خالد کشمیر ی کی بنائی ہوئی ڈاکومنٹری دکھائی گئی بھارتی مظالم کو دیکھ کر ہرآنکھ اشکبار ہو گئی۔ تقریب میں لوک گلوکار عباس جٹ ، لیونگ لیجنڈ کامیڈین سعید سہیکی ، لوک فنکار واجد علی بغدادی ، گلوکارہ نادیہ شیخ اور دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔ ورسٹائل ڈانس گروپ نے کشمیری ثقافت پر ایک خصوصی پرفارمنس پیش کی جسے حاضرین نے بے حد سراہا ۔ تقریب کے حاضرین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ سید سہیل بخاری کی خدمات پرانہیں قومی ایوارڈ دیا جائے ۔ کامیڈین سعید سہیکی کی پرفارمنس سے عوام بے حد محظوظ ہوئے اور سعید سہیکی کو بے پناہ داد دی ۔ لیونگ لیجنڈ اداکار راشد محمود پرائیڈ آف پرفارمنس نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں سینئر صحافی، ایڈیٹر اور کالم نگار عقیل ترین ، شمشاد مانگٹ ، زاہد فاروق ملک ، شرجیل احمد، ایس ایم رضا شاہ ، عاشق سہو ، کاروباری شخصیت سردار عظیم ، شہزاد گوندل، مشتاق عسکری ، عاطف بخاری، پی ٹی وی نیوز کے اینکر یاسر رحمان ، راشد محمود، فیاض خان ورسٹائل ڈانس کمپنی ، عباس جٹ، سعید سہیکی ، فہد علی،غلام عباس، نصیر احمد خواجہ، واجد علی بغدادی شامل تھے۔ تقریب کا اختتام ورسٹائل گروپ کی دھمال سے کیا گیا اور لوگوں نے کہا کی اسلام آباد کی ایک یاد گار تقریب ہے جو مدتوں یاد رکھی جائے گی۔
انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں