مظہرراہی کا ’’سوہنا معشوق‘‘ریلیز سے قبل ہی ہٹ ہوگیا۔

ٹک ٹاک پر کروڑوں لائکس اور ویوز،ماڈل حرا خان نے پہلا ٹک ٹاک بنایاتھا جسے لاکھوں لوگوں نے شئیر کیا۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار گلوکار مظہرراہی کا نیا گانا’’سوہنا معشوق ہووے‘‘ ریلیز سے قبل ہی ہٹ ہوگیا،ٹک ٹاک پر کروڑوں لائکس اور ویوز،تفصیلات کے مطابق مظہرراہی کا نیا گانا’’سوہنا معشوق ہووے‘‘ جس کی ویڈیو ابھی ایڈیٹینگ کے مراحل میں ہے اور بہت جلد ایک معروف کمپنی سوشل میڈیا پر ریلیز کررہی ہے۔مظہرراہی اس گانے کو ٹی وی چینلز اور مختلف شوزمیں پرفارم کررہے ہیں جسے بیحد پذیرائی مل رہی ہے معروف ماڈل و اداکارہ حرا خان نے اس گانے کا ’’ٹک ٹاک‘‘ کلپ بنا کر شئیر کیا جسے سوشل ایپ ’’ٹک ٹاک‘‘ پر لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا اسے اب تک کروڑوں لائکس اور ویوز مل چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ اس کا ٹک ٹاک کلپ بنا کر سوشل ویب سائیٹس پر شئیر کررہے ہیں۔حراخان کا کہنا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ اس کا اوریجنل ٹک ٹاک میرے نام پر ہے اور اب تک اسے لاکھوں لوگ شئیر کرچکے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ ابھی یہ گانا ریلیز نہیں ہوا اور اس کو کروڑوں لائکس مل چکے ہیں جب یہ ریلیز ہوگا تو انہیں امید ہے کہ یہ دنیا کے ہرکونے میں دیکھا جا سکے گا مظہرراہی نے کہاکہ میں اس کامیابی پر حراخان کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ اس نے اتنا خوبصورت ٹک ٹاک بنایا کہ لاکھوں لوگ اس کو بنانے پر مجبور ہوگئے۔مظہرراہی نے مذید کہاکہ میں اپنے ہرگانے میں اپنے پرستاروں کو پسند کومدنظر رکھتا ہوں جس وجہ سے وہ سپر ڈپر ہٹ ہوتا ہے ان دنوں مظہرراہی گلوکارہ نوراں لعل کے ساتھ اپنے نئے ڈیوٹ گانے کرنے میں مصروف ہیں۔
انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں