پنجاب یونیورسٹی، کالج آف فارمیسی کے زیراہتمام کینسر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد۔۔۔

لاہور۔ سیمینار کے موقع پر ،پروفیسر ڈاکٹرارشد چیمہ ، ڈاکٹرحامد سعید، ڈاکٹرامجد، ڈاکٹر پرویز، ڈاکٹر ابرار، ڈاکٹر مصباح، ڈاکٹر راحت شمیم اور دیگر کا گروپ فوٹو


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی، کالج آف فارمیسی کے زیراہتمام کینسر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کی سرجیکل اونکولوجی سوسائٹی کے صدر پروفیسر ڈاکڑ ارشد چیمہ نے کینسر کی احتیاطی تدابیر اور ابتدائی علامات کے بارے میں اگاہی فراہم کی۔ ڈاکٹرحامد سعید، ڈاکٹرامجد، ڈاکٹر پرویز، ڈاکٹر ابرار، ڈاکٹر مصباح، ڈاکٹر راحت شمیم کے علاوہ شعبہ ہیلتھ سے وابستہ دیگر افراد نے شرکت کی۔ پی۔یو۔سی۔پی کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ندیم عرفان بخاری اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین کا کہنا تھا کہ جلد ہی PCAP اور PHAP کے نام سے کینسر اور ہیپاٹائٹس اویئرنس پروگرام کا آغاز کریں گے تاکہ پاکستان کو ان موذی ا مراض سے پاک کیا جاسکے۔ پنجاب کے چیف ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر منور حیات اور ڈاکٹر شعیب حکیم نے کانفرنس سے خطاب کے دوران ملک میں فارماسسٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اور بتایا کہ فارماسسٹ حضرات طب کی دنیا میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 2019 میں تین روزہ پاک فارما ہیلتھ کیئر ایکسپو کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر فارماسوٹیکل اور بائیو کیمیکل سائنسز پر کانفرنس کروانے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔

شیئرکریں