مظہرراہی اور نوراں لعل کے مشترکہ گیت کی ریکارڈنگ مکمل،ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑا سٹار گلوکار مظہرراہی اور نوراں لعل کے مشترکہ گیت کی ریکارڈنگ مکمل،ویڈیوریکارڈنگ کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مظہراہی اور نوراں لعل کے پہلے مشترکہ گیت کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کر لی گئی ہے اس گانے کا میوزک ٹیپو نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی شاعر ی مظہرراہی کی لکھی ہوئی ہے اس گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جس کی ڈائریکشن انیس بھٹی دینگے۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ یہ گانا بہت جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں مظہرراہی نے بتایاکہ وہ ان دنوں گلوکارہ نوراں لعل کے ساتھ 4 مشترکہ گیت ریکارڈ کروارہے ہیں جن میں سے ایک ریکارڈ ہوچکاہے باقی کی ریکارڈنگ بھی جلد مکمل کرلی جائیگی۔گلوکارہ نوراں لعل نے کہاکہ ان کا یہ مظہرراہی کے ساتھ پہلا مشترکہ گیت ہے جو ان کے پرستاروں کو بیحد پسند آئیگا نوراں لعل نے کہاکہ جلد باقی گیت بھی مکمل کر لیئے جائینگے اور انہیں فخر ہے کہ وہ ایک بھنگڑا سٹار کے ساتھ اپنے نئے گیت ریکارڈ کررہی ہیں جن کے فین اور فالورز کی تعدادپوری دنیا میں موجود ہے۔
انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں