میاں وقاص دولہا بن گئے،دعوت ولیمہ میں گلوکاروں نے سماں باندھ دیا۔

معروف شوبزرپورٹروگرافک ڈیزائنر میاں وقاص دولہا بن گئے،چاند سی دولہن بیاہ لائے،دعوت ولیمہ میں گلوکاروں نے سماں باندھ دیا،تفصیلات کے مطابق میا ں وقاص کی شادی گذشتہ روز انجام پائی ان کی دعوت ولیمہ میں شوبز وصحافت سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی جن میں گلوکار مظہرراہی،کامیڈین غفار لہری،گلوکارہ حنا ملک،پرموٹر مونی خان،گلوکار عامر سمیع خان،سمیع ملک،ماڈلز علی سلمان،علیزے چوہدری،رباب،بیوٹیشن نیناں راجپوت ،صحافیوں میں ملک آصف شہزاد،فیصل بٹ،مجاہد بھٹی،مرزا رضوان ،شہزاد فراموش،ندیم نظر،بابری بٹ وغیرہ شامل تھے۔دعوت ولیمہ میں گلوکار مظہرراہی،حنا ملک اور عامرسمیع خان نے اپنے گانوں سے سماں باندھ دیا اور ولیمہ میں شریک افراد کو بھنگڑے ڈالنے پر مجبور کردیا۔اس موقع پر مہمانوں نے میاں وقاص کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا،
انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں