گلوکارہ افشاں زیبی آج 18 دسمبر کو قطر نیشنل ڈے کے موقع پر میوزیکل شومیں پرفارم کرینگی۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک گلوکارہ افشاں زیبی قطر نیشنل ڈے کے موقع پر میوزیکل شومیں پرفارم کرینگی۔تفصیلات کے مطابق یہ میوزیکل شوقطر کے نیشنل ڈے کے موقع پر 18 دسمبر کو وکرہ سٹیڈیم قطر میں منعقد کیا جارہاہے جس میں افشاں زیبی کے ہمراہ دیگر گلوکار بھی پرفارم کرینگے۔ایک ملاقات کے دوران افشاں زیبی نے بتایاکہ وہ ہرسال قطر میں منعقد ہونیوالے اس شومیں شریک ہوتی ہیں اور ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں افشا ں زیبی نے کہاکہ فنکار ملک کا سفیر ہوتا ہے اس لیئے اسے کوشش کرنی چاہیئے کہ ملک سے باہر کسی دوسرے ملک جائے تو اپنے ملک کی ثقافت اور کلچر کو پیش کرے اس لیئے میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ملک کا نام روشن کروں۔افشاں زیبی نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ بیرون ممالک رہنے والے پرستار انہیں خوشدلی سے ویلکم کہتے ہیں اور انہیں دوران پرفارمنس بہت عزت اور پیار سے نوازتے ہیں۔افشاں زیبی نے مذید بتایاکہ ان دنوں وہ اپنے نئے میوزک ٹریکس کی ریکارڈنگز میں مصروف ہیں جو وہ اپنے پرستاروں کی خصوصی فرمائش پر ریکارڈ کررہی ہیں انشا ء االلہ ان کے یہ نئے گانے ان کے پرستاروں کو بیحد پسند آئیں گے۔
انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں