شوبز میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہی ہوں،کنزیٰ روز

ماڈلنگ ،گلوکاری واداکاری میں اللہ نے ڈھیروں کامیابیوں سے نوازا ہے،گفتگو
لاہور( شوبزرپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف ماڈل ،گلوکارہ وفلمسٹارکنزیٰ روزنے کہا ہے کہ شوبز میں اپنی الگ شناخت بنانے میں کامیاب رہی ہوں ،کنزیٰ روزنے کہا کہ ان کو ماڈلنگ ،گلوکاری واداکاری میں اللہ تعالیٰ نے ڈھیروں کامیابیوں سے نوازا ہے،میں ہر طرح کا کردار نبھانے کی کوشش کرتی ہوں اور فلم میں جو کردار ملتا ہے اس پر محنت کرتی ہوں۔گلوکارہ واداکارہ نے کہا کہ اپنے کام پر بھرپور توجہ دینے کے سبب ہی آگے بڑھنے کے مواقع ملتے ہیں۔ اب فلموں میں زیادہ آفرز ہوتی ہیں، ،انہوں نے کہا کہ نئی پنجابی فلم’’ڈھولا پنجاب دا‘‘ میں میرا کردار منفرد ہوگا۔فلم کے پروڈیوسرباؤاصغرعلی ہیں جبکہ ہدائیتکارباسوچودھری ہیں،کنزیٰ روز نے مزیدکہا کہ کمرشلز بھی کررہی ہوں اس کے ساتھ ساتھ گلوکاری اورفلم پر بھرپور توجہ دیتی رہوں گی۔کنزیٰ روزنے کہا کہ کردار کا مطالعہ کرکے اسے نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔اداکارہ وگلوکارہ نے کہا کہ شوبز میں نئے فنکاروں نے اپنا مقام بنایا ہے۔ یہاں آگے بڑھنے کے بہت مواقع میسر آتے ہیں

شیئرکریں
  • 7
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں