اداکارہ، گلوکارہ میگھا نے بھارتی گلوکار وریندر سنگھ کے ساتھ گائے ہوئے گانے’’بارڈر پار‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا۔

معروف سٹیج اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے بھارتی گلوکار وریندر سنگھ کے ساتھ گائے ہوئے گانے’’بارڈر پار‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس ٹیزر کو گذشتہ روز میگھا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیاہے جس نے ابتداء میں ہی ہزاروں ویوز حاصل کرلیئے۔ایک ملاقات کے دوران میگھا نے بتایاکہ اس ویڈیو کا ابھی ٹیزر ریلیز کیا گیاہے اور اس کو اتنے ویوز اور لائکس مل رہے ہیں انشا ء اللہ اسے جلد ریلیز بھی کردیا جائیگا اور انہیں امید ہے کہ ان کے اور وریندر سنگھ کے پرستار اسے ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں میگھا نے کہاکہ ان کے باقی گانوں کے ویڈیوز بھی مکمل کر لیئے گئے ہیں اور انشا ء االلہ ایک ایک کرکے انہیں اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کردیا جائیگا میگھا نے بتایاکہ ان کے گانوں کا میوزک طارق طافو نے ترتیب دیاہے جبکہ ویڈیوز سلیم خان نے مکمل کیئے ہیں جن میں ساری پوری ٹیم کی محنت اور لگن شامل ہیں۔میگھا نے مذید کہاکہ ان کے پرستار ان کے ان ویڈیوز کو زیادہ سے زیادہ لائک کریں شئیر کریں اور ان کے آفیشل چینل کو بھی زیادہ سے زیادہ سبسکرائب کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک یہ ویڈیوز پہنچ سکیں۔
انجم شہزاد

شیئرکریں
  • 90
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں