فلم کے ہدائیتکارباسوچودھری،مرکزی کردارشمس راناجبکہ کنزیٰ روزفلم میں ایک ضدی لڑکی کا کردارادا کریگی
لاہور(شوبز رپورٹر)پروڈیوسرباؤاصغرعلی کی فلم ’’ڈھولا پنجاب دا‘‘کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روزمون مارکیٹ میں معروف گلوکارہ گلاب کی آوازمیں گیت کی ریکارڈنگ سے کیا گیا،اس افتتاحی تقریب میں لیجنڈموسیقاراستادطافو،الطاف باجوہ،ادریس بھٹی،ڈاکٹراعجازشریف ،اسدچودھری،رانا امداد ،محمدیعقوب،سعودبٹ ودیگرنے خصوصی شرکت کی،فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری،مرکزی کردارشمس راناجبکہ کنزیٰ روزاس فلم میں ایک ضدی لڑکی کا کردارادا کریگی، اس موقع پرفلم پرڈیوسر باؤ اصغر علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس فلم میں پنجاب کے حقیقی کلچر کو اجاگر کیا جائے گا ۔
شیئرکریں