اداکارہ ایان علی کی نوشاب آڈیٹوریم ملتان میں شاندار پرفارمنس

رامہ شائقین ونس مور کی آوازیں لگاتے رہے، میری کامیابی میں سینئرز کی دعائیں شامل ہیں

کامیابی کے لیئے خوبصورتی کی بجائے پرفارمنس پر توجہ دیتی ہوں، ایان علی کی خصوصی گفتگو

ملتان (شوبز رپورٹر)معروف سٹیج اداکارہ ایان علی کی نوشاب آڈیٹوریم ملتان میں زیر نمائش ڈرامہ’’بازار حسن‘‘ میں شاندار پرفارمنس، میں اپنے فن کے ذریعے اپنے ملک کا نام روشن کرنا ہوں، ان خیالات کا اظہار ایان علی نے ایک ملاقات میں کیا، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں پرستاروں کی مشکور ہوں جو میری پرفارمنس کو پسند کرتے ہیں، حالیہ ڈرامہ ’’بازار حسن‘‘ میں میرے گانے’’حسن مکھڑے توں‘‘کو اتنا پسند کیا کہ ونس مور کی آوازیں آنے لگیں، ایک سوال کے جواب میں ایان علی نے کہا کہ میں نے کامیابی کے لیئے خوبصورتی کی بجائے اپنی پرفارمنس پر توجہ دی ہے،اور یہی میری کامیابی کا راز ہے، ایک اور سوال کے جواب میں ایان علی نے کہا کہ میں ہمیشہ سینئرز کااحترام کیا ہے اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی، اور آج میری جو بھی کامیابیاں ہیں، ان میں سینئرز کی دعائیں بھی شامل ہیں،ایان علی نے کہا کہ میں کبھی کسی سے جیلس نہیں ہوئی، میں ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی ہوں،

شیئرکریں
  • 17
    Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں