ایک شام بھنگڑاسٹار ناصر بیراج اور لائبہ خان کے نام

جوجی علی خان، سمیرا شمع، احمد نواز، پرنس امین راجہ، دانش کھچی، انضی، بیا خان، امیر احمد، سلمان ناصر نے پرفارم کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے

معروف پاکستانی گلوکار ناصر بیراج کسی تعارف کے محتاج نہیں،لاہور میں ہونے والا ایسا کوئی شو نہیں جس میں وہ پرفارم نا کرتے ہوں ، فیشن شوز اور دیگر تقریبات میں ناصر بیراج کی شرکت ضروری سمجھی جاتی ہے، ان کی گائیکی کے علاوہ ان کا خاص گیٹ اپ ہے جو عوام میں بے پناہ مقبول عام ہے، ان کے چمکیلے اور بھڑکیلے لباس اور سکھ والا گیٹ اپ بہت سوٹ کیا ہے، بھنگڑا پرفارم کرتے ہیں تو محفل میں جان آجاتی ہے، اسی طرح معروف ماڈل و اداکارہ، لائبہ خان بھی شوبز حلقوں میں اپنی منفرد پہچان برقرار رکھے ہوئے ہیں، بہت سی کمرشلز اور ویڈیو سونگز کے علاوہ فیشن شوٹس میں بھی اپنا نام بنایا، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئجز آرٹ اینڈ کلچر(پلاک) فنکاروں کے اعزاز میں تقریبات منعقد کرتا رہتا ہے اس طرح گزشتہ دنوں ان فنکاروں کے اعزاز میں ایک’’بھنگڑا نائٹ‘‘ کا اہتمام کیا جس کی مہمان خصوصی ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغری صدف تھیں، جبکہ کہ فلم، ٹی وی ، سٹیج کے فنکاروں کے علاوہ گلوکاروں اور شو آرگنائزرز، ڈائریکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں جرار رضوی، غلام عباس، زوہیب رمضان بھٹی،سید ندیم عباس، عمران شہزادہ،کاظم وحید، ندیم فضل، رانا عمران، عمران احمد، سرور شاہ، عالیہ بخاری، اور صحافیوں میں شجرالدین، ٹھاکر لاہوری،رفیق مغل،قیصر افتخار، عمران راج، آصف جاوید، اعزاز قریشی، اور دیگر شامل تھے، گلوکارناصر بیراج اور لائبہ خان نے تمام مہمانوں کا خود استقبال کیا تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت شریف انجم شہزاد نے پیش کی، کمپیئرنگ کے فرائض شکیل زاہد نے سر انجام دیئے جبکہ پرنس امین راجہ، سمیرا شمع، انضمام قریشی، امیر احمد،سلمان ناصر، احمد نواز، اور دیگر نے پرفارم کیا، کامیڈی میں ایک منفرد نام غفار لہری کی جاندار پرفارمنس پر ہال کافی دیر تالیوں سے گونجتا رہا، جبکہ استاد جوجی علی خان کی پرفارمنس پر ہال میں جوش خروش دیکھنے لائق تھا کیونکہ ان کی پرفارمنس نے استاد نصرت فتح علی خان کی یاد تازہ کر دی، ان کی پرفارمنس اتنی جاندار تھی کہ عوام کی فرمائش پر ان کو دو گانے سنانے پڑے، دانش کھچی کی پرفارمنس کو خوب سراہا گیا،دیگر فنکاروں کی پرفارمنس بھی خوب رہی، ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، بہت سے لوگوں نے پروگرام سیڑھیوں پر بیٹھ کر دیکھا جبکہ کچھ لوگ رش دیکھ کر واپس بھی چلے گئے، اس موقع پر گلوکار ناصر بیراج جو کہ تقریب کے دولہا تھے سب فنکاروں کا شکریہ ادا کرتا رہا، فنکار بھی ناصر بیراج اور لائبہ خان کے بارے میں اظہار خیال کرتے رہے، تقریب میں ناصر بیراج اور لائبہ خان بھی وقفہ وقفہ سے پرفارم کرتے رہے، جس پر فنکار ان کا بھرپور ساتھ دیتے رہے، ناصر بیاج اور لائبہ خان کے بھنگڑا آئٹم پروگرام کی جان تھے، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغری صدف نے کہا کہ ناصر بیراج ہمارے ملک کا ایک اچھا گلوکار ہے اور لائبہ خان نے پرفارمنس کے حوالے سے ایک مختلف پہچان بنائی ہے، اور پلاک نے ہمیشہ ملکی ٹیلنٹ کو سراہاہے، یہ پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کیونکہ ہمارا ادارہ عوام کے لیئے ایسے فیملی ٹائپ تفریحی پروگرام ترتیب دیتا رہتا ہے، اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا،تقریب میں فنکاروں نے پرفارم کرنے کے ساتھ ناصر بیراج اور لائبہ خان کے فن کے حوالے سے گفتگو بھی کی، تقریب میں بیا خان کی پرفارمنس بھی خصوصی تھی، اس موقع پر بیا خان نے کہا کہ ماڈلنگ کے ساتھ جلد ہی سٹیج پر بھی دھماکہ دار انٹری دینے جا رہی ہوں، آخری پرفارمنس پر ناصر بیراج اور لائبہ خان کے ساتھ دیگر سنگرز اور مہمانوں نے بھی بھنگڑا ڈالا، آخر میں ناصر بیراج اور لائبہ خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ور کہا کہ تمام دوستوں کا شکریہ ہماری توقعات سے بڑھ کر رسپانس دینے کا شکریہ ہم ایسی تقریبات منعقد کرتے رہیں گے،

شیئرکریں
  • 4
    Shares