مون پرویز یوکے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد واپس لوٹ آئیں۔

  • بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ مون پرویز یوکے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد واپس وطن لوٹ آئیں،تفصیلات کے مطابق گلوکارہ مون پرویز جو کہ گذشتہ دنوں یوکے کے میوزک میلہ 2018 میں پرفارم کرنے کے لیئے گئی ہوئی تھی گذشتہ روز کامیاب شوزکے بعد وطن واپس لوٹ آئیں وطن واپسی پربات چیت کرتے ہوئے مون پرویزنے بتایاکہ ان کے مانچسٹر اور برمنگھم میں دو شوزتھے جن میں ان کے ہمراہ گلوکار نعیم ہزاروی اور طارق خان نے بھی پرفارم کیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں مون پرویز نے بتایاکہ ان کے دونوں شوزکافی ہٹ رہے ہیں جن میں پاکستانی اور انڈین کمیونٹی نے شرکت کی تھی ان کے گانوں کو وہا ں پر بیحد پسندکیا گیاہے۔ان شوزکے آرگنائزر انٹرنیشنل پرموٹراطہرعاشق تھے۔مون پرویز نے مذید بتایاکہ ان کے پرستاروں کی ایک کافی بڑے تعداد یوکے میں موجود ہے جو ان کا بڑی بے صبری کے ساتھ انتظار کرتی ہے اور جب ان کا شو ہوتا ہے تو وہ ان کے ہر شوزمیں موجود ہوتی ہے اس لیئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر دفعہ اپنے پرستاروں کے لیئے دھماکے دار پرفارمنس کریں تاکہ انہیں کہ یہاں مون پرویز پرفا ایک لمبا عرصہ یاد رہیرم کرکے گئی ہے۔
    انجم شہزاد
شیئرکریں
  • 12
    Shares