بیا خان نے ونٹر ڈریسز کا شوٹ مکمل کروادایا۔

مخالفین کی کوئی پرواہ نہیں مجھے آگے بڑھنا ہے۔بیا خان
معروف ماڈل و اداکارہ بیاخان نے ونٹر ڈریسز کا شوٹ مکمل کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ شوٹ گذشتہ روز ان ڈور وآؤٹ ڈور لوکیشنز پر مکمل کیا گیا۔ایک ملاقات کے دوران بیا خان نے بتایا کہ ان دنوں اپنے بہت سارے نئے پراجیکٹس میں مصروف ہیں اس لیئے ارد گرد کی باتوں اور سازشوں پر دھیان نہیں دیتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میری تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو کر میرے مخالفین میرے بارے میں کافی جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں میں ان کو کہتی ہوں کہ مجھے حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں ہے مجھے بس اپنے کام سے غرض ہے اور اپنی صلاحیتوں کی بناء پر آگے بڑھنا ہے۔بیا خان نے مذیدکہاکہ اپنے فوٹو شوٹس سے فارغ ہوتے ہی وہ اپنے نئے ٹی وی سیریل کی ریکارڈنگز میں مصروف ہو جائیں گی اور پھر انہیں وقت ہی نہیں ملے گا کہ ان سازشیوں پر توجہ دوں۔
انجم شہزاد

شیئرکریں