خالد ماہی اور اقصیٰ نور کے نئے گانوں کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی،

روف سرائیکی گلوکار خالد ماہی اور اقصیٰ نور کے نئے گانوں کی ریکارڈنگ مکمل ہوگئی،تفصیلات کے مطابق ان گانوں کی ریکارڈنگ گذشتہ روز کلک سٹوڈیومیں مکمل کی گئی ان گانوں کا میوزک استادخاورحسین نے ترتیب دیا تھا جبکہ ریکارڈسٹ ٹیپو سردار تھے۔ایک ملاقات کے دوران خالد ماہی نے بتایاکہ اس سے قبل ان کا اقصیٰ نور کے ساتھ گایا ہوا گانا’’سنیا اے اجکل دو دو نمبر‘‘ریلیز کیا گیاتھا جس نے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی اور اس کی ریلیز کے پہلے ہفتے ہی تین لاکھ سے زیادہ ویوز ریکارڈ کیئے گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں خالد ماہی نے کہاکہ اسی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے گلوکارہ اقصیٰ نور کے ساتھ نئے گانوں کی ریکارڈنگ کا آغاز کیا ہے ان کی ویڈیو کا آغاز اگلے ہفتے کردیا جائیگا اور معروف کمپنی سوشل میڈیا پر ریلیز کرے گی۔
انجم شہزاد

شیئرکریں