طاہر جبار کا نیا ویڈیو سونگ’’جی رہا ہوں ‘‘ریلیز کردیا گیا۔

نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار طاہر جبار کا نیا ویڈیو سونگ ’’جی رہا ہوں‘‘ریلیز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو کو گذشتہ روز ایک معروف ریلیزنگ کمپنی نے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا ہے ۔اس گانے کی ڈائریکشن،شاعری،ایڈیٹنگ اور پیشکش طاہر جبار کی اپنی ہے اور اسے گایا بھی طاہر جبار نے ہے۔اس گانے کا میوزک نوید سمیع نے ترتیب دیا ہے۔ایک ملاقات کے دوران طاہر جبار نے بتایا کہ یہ گاناپیار محبت کے لطیف احساسات پر بنایا گیاہے۔ اس گانے کی زیادہ تر شوٹنگ ملتان اور بہاولپور میں کی گئی ہے اس میں معروف ماڈلز سدرہ علی،شاہ زیب درانی،صبانور،رضوانہ جاوید،بلال بیگ اور بلال مغل نے کام کیا ہے اس کے ڈی او پی سلیم پپو جبکہ پروڈکشن مینجر عامررضا تھے۔طاہر جبار نے کہاکہ اس سے قبل بھی انہوں نے معاشرتی مسائل پر کافی گانے تیار کئے تھے جنہوں نے بیحد پذیرائی حاصل کی تھی ایک سوال کے جواب میں طاہر جبار نے بتایاکہ ان کے زیادہ تر گانے اچھل کود سے ہٹ کر معاشرتی مسائل اور برائیوں کے خلاف بنائے جاتے ہیں جن میں میوزک کے ساتھ آسان پیرائے میں ان مسائل کا حل بھی بتایا جاتا ہے طاہر جبار نے کہاکہ اس سے قبل ان کا عالمی دہشت گردی کے موضوع پر ایک گانا بنایا گیا تھا جو اردو اور انگلش زبان میں تھا اور اس نے دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کی تھی
انجم شہزاد۔

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں