امبر ایوب اور وقارچشتی نے امریکہ میں ’’وکی انٹرٹینمنٹ‘‘ کے نام سے پرموشنل ادارہ بنا لیا۔

’’وکی انٹرٹینمنٹ‘‘امریکہ میں پاکستانی فنکاروں کو پر موٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فلاح کے لیئے بھی کام کرے گا۔امبر ایوب
امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی ادکارہ امبر ایوب اور معروف پرموٹر وقارچشتی نے امریکہ میں ’’وکی انٹرٹینمنٹ‘‘ کے نام سے پرموشنل ادارہ بنا لیا۔ایک ملاقات کے دوران امبر ایوب نے بتایاکہ وہ ایک عرصہ سے امریکہ میں اپنے بوتیک کے کاروبار کی وجہ سے مقیم ہیں انہوں نے معروف آرگنائزر وقار چشتی سے مل کر تفریحی سرگرمیوں کے حوالے سے نئے پاکستانی فنکاروں کی پرموشن اور فلاح کے لیئے ’’وکی انٹرٹینمنٹ ‘‘ کے نام سے پرموشنل ادارہ بنا لیا ہے اس ادارے کے پلیٹ فارم سے وہ نئے پاکستانی فنکاروں کو اپنا فن دکھانے کا موقع دینگے اور اس کے لیئے وہ ثقافتی پروگرامز کا انعقاد کرتے رہیں گے۔امبر ایوب نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ ڈیلاس میں موجود پاکستانی،انڈین اور بنگلہ دیشی شہریوں کے لیئے ایسی تقریبات کا انعقاد کریں گے جس کے زریعے باصلاحیت فنکاروں کو اپنی صلاحیتیں منظرعام پہ لانے کا موقع ملے گا۔امبر ایوب نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہم ایسی تقریبات منعقد کروا چکے ہیں جن سے پاکسانی اور انڈین کمیونٹی میں بیحد پذیرائی ملی ہے۔ہم اس سلسلے کو اب جاری رکھیں گے تاکہ ان فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں۔وقارچشتی نے کہا کہ ہمارا ادارہ جلدپاکستان میں نئے فنکاروں کا آڈیشن عمل میں لائے گا جن کو سلیکشن کے بعد اپنی ٹیم کاحصہ بنایا جائیگا۔ہم نت نئے آئیڈیازپر کام کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ نئے سال میں منعقد کیئے جانیوالے اپنے پروگرامز میں ان فنکاروں کو شامل کریں جو اب تک بین الاقوامی سطح پر پرفارم کرنے سے محروم رہے ہیں۔
انجم شہزاد

شیئرکریں