ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈزاسلام آباد کی تقریب میں لیجنڈ گلوکار انور رفیع خصوصی طور پر شرکت کریں گے جبکہ ورسٹائل ڈانس کمپنی صوفی رقص پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے تیار۔

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز اسلام آباد کی تقریب پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے تعاون سے 14دسمبر کو پی این سی اے آڈیٹوریم میں منعقد ہورہی ہے جس میں لیجنڈ گلوکار انور رفیع خصوصی طور شرکت کریں گے۔ سید سہیل بخاری سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بتایا ہے کہ لا ہور سے مختلف شعبہ جات کے افراد وشخصیات کے علاوہ فنکار وں کی کثیر تعداد ایوارڈ تقریب میں شریک ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ورسٹائل گروپ کوریوگرافر فیاض خان کی قیادت میں صوفی رقص پیش کریں گے۔ لیجنڈ گلوکار انور رفیع بھی اپنی آواز کا جادو بکھریں گے۔سید سہیل بخاری نے بتایا کہ ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراء دوست ممالک کے سفیر مہمانِ خصوصی ہوں گے اور یہ تقریب ایک شاندار اور پروقار ہوگی
انجم شہزاد

شیئرکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں