علی شفقت نے صوفی کلام ’’الف اللہ چنبے دی بوٹی‘‘کی ویڈیو مکمل کرلی۔

معروف گلوکار علی شفقت نے اپنا نیا صوفی کلام ’’الف اللہ چنبے دی بوٹی‘‘ کی ویڈیو مکمل کرلی۔تفصیلات کے مطابق حضرت سلطان باہوؒ کے لکھے ہوئے صوفی کلام کی ویڈیو گذشتہ روز لاہور کے نواح میں مکمل کی گئی۔ایک ملاقات کے دوران علی شفقت نے بتایاکہ اس صوفی کلام کو ایڈیٹنگ کے بعد جلد ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں علی شفقت نے کہاکہ یہ صوفی کلام ان کا پسندیدہ کلام ہے جسے ولی حضرت سلطان باہوؒ نے لکھا تھا اس کا میوزک میں نے خود تیار کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کا یہ گایا ہوا کلام ان کے پرستاروں کو بہت پسند آئیگا۔علی شفقت نے مذید کہاکہ اس سے قبل ان کے بھنگڑا گیت بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرچکے ہیں اور اب ان کا یہ ویڈیو ان سب سے ہٹ کر اور الگ تھلگ ہوگا

انجم شہزاد

شیئرکریں
  • 13
    Shares