گلوکار عامر سمیع خان بطور RJ اپنا آپ منوانے میں کامیاب ہوگئے،

معروف بھنگڑا سٹار گلوکار عامر سمیع خان ایف ایم پر بطورRJ اپنا آپ منوانے میں کامیاب ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گلوکار عامر سمیع خان جنہوں نے گذشتہ دنوں ایف ایم 95 پر بطور RJ اپنا کیرئیر سٹارٹ کیا تھا اور ان کا ایک لائیو شو ’’لہو رلہوراے‘‘ کے نام سے ہراتوار کی شام پیش کیا جارہاہے اس لائیوشومیں ان کے ہمراہ ان کی بیوی معروف آرجے مس ثمرین عامر بھی ان کا ساتھ دے رہی ہیں ان کا یہ لائیو شوان کے پرستاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے اب تک ان کے تین شوآن ائیر کیئے جاچکے ہیں اور ان تین شوزمیں ان کے سننے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ایک ملاقات کے دوران عامر سمیع خان نے بتایاکہ انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ اتنی جلدی ایف ایم کے ایک معروف RJ بن جائیں گے اور ان کے پروگرام کو اتنی زیادہ پذیرائی ملے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان کی اس کامیابی میں سب سے زیادہ ہاتھ ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف کا ہے جنہوں نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں موقع دیا کہ وہ اپنا پروگرام پیش کر سکیں اس کے بعد وہ معروف RJ مس ثمرین کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ان کا پروگرام میں بھرپور ساتھ دیا۔عامرسمیع خان نے مذید کہاکہ وہ اپنے پرستاروں کے بھی بیحد مشکور ہیں جنہوں نے انہیں بطور آر جے بھی قبول کیا اور انہیں پسندیدگی بخشی وہ اپنے پرورگرام میں مذید بہتری لانے کی کوشش کریں گے تاکہ ان کے زیادہ سے زیادہ پرستار اورسننے والے ہوں جنہیں وہ زیادہ سے زیادہ انٹرٹین کر سکیں۔

انجم شہزاد

شیئرکریں