معروف فوک گلوکار منصور ملنگی کی چوتھی برسی کے موقع پر 10دسمبر کو خراج تحسین کے لیئے تقریب ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی

نامور فنکار پرفارم کرینگے، ہم اپنے فنکاروں کو ہمیشہ یاد رکھتے منصور ملنگی سرائیکی وسیب کا سرمایہ ہیں،ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سجاد جہانیہ

سرائیکی زبان کے معروف گلوکار منصور ملنگی کی چوتھی برسی0 1دسمبر کو منائی جائے گی،اس حوالے سے ملتان آرٹس کونسل میں منصور ملنگی کینام ایک شام کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کا نام ’’اک پھل موتیئے دا‘‘ رکھا گیا ہے، جس میں شاہد منصور ملنگی،شہزادہ آصف،مجاہد منصور ملنگی،زبیر حسین بھپلا،علی رضا پرفارم کریں گے، جبکہ آصف خان کھیتران، استاد صغیر احمد،میاں غلام شبیر،محمد امین باقر،فیاض احمد اعوان اظہار خیال کریں گے، اس پروگرام کا انعقاد ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے،جس کے ڈائریکٹر سجاد جہانیہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے فنکاروں کو کبھی نہیں بھولتے منصور ملنگی ہمارے ملک کا سرمایہ تھے،یاد رہے کہ منصور علی ملنگی یکم جنوری11دسمبر کوضلع جھنگ کے علاقہ گڑھ مہاراجہ میں پیدا ہوئے ان کے والد سارنگی نواز تھا،اس لیئے گلوکاری کا شوق منصور علی ملنگی کو وراثت میں ملا، نو عمری سے ہی منصور علی ملنگی نے گلوکاری کا آغاز کردیا،پہلا گانا 1965ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا، ان کا گانا ’’اک پھل موتیئے دا مارکے جگا سوہنیئے‘‘وجہء شہرت بنا، ان کا ایک گانا ’’کیہڑی غلطی ہوئی اے ظالم‘‘بھی بہت ہٹ ہوا، زیادہ تر گانوں کی شاعری خود ہی کی دھنیں بھی اکژ خود ہی بناتے گانے کے علاوہ صوفی کلام بھی ان کی وجہء شہرت تھا
رفیق مغل

شیئرکریں