نعت خوانی کا شوق شوبز میں لایا،شہرت ماڈلنگ اور گلوکاری سے ملی،کنزی روز

موسیقی میری رگ رگ میں سمائی ہے، استاد نصرت فتح علی خان (مرحوم) روحانی استاد ہیں،

اداکاری کی بہت سی آفرز ہیں، ماڈلنگ کی ہے، اداکاری کا خاص شوق نہیں، اگر اداکاری کی تو بالی وڈ فلموں میں کام کروں گی بات چیت چل رہی ہے،

انٹرویو، انجم شہزاد

سننے اور دیکھنے کو یہ روائتی سا جواب لگتا ہے کہ مجھے شوبز میں آنے کابچپن سے شوق تھا مگر یہ ہی حقیقت ہے، مگر مجھے بچپن سے نعت خواں بننے کا شوق تھا، اور یہ ہی نیت لے کر اس فیلڈ میں قدم رکھا اور آغاز صوفی کلام سے ہی کیا مگر پھر گلوکاری اور ماڈلنگ میرا اوڑھنا بچھونا بن گئی، ان خیالات کا اظہار ماڈل و اداکارہ کنزی روز نے ایک ملاقات میں کیا، پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور پھر اس فیلڈ میں آئی اور سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے، اور میں ابھی تک سیکھ ہی رہی ہوں میں خود کو ابھی کسی قابل نہیں سمجھتی نا میرا کسی سے کوئی مقابلہ ہے، ایک سوال کے جواب میں کنزی روز نے کہا کہ لوگ شوبز کے بارے میں عجیب عجیب باتیں کرتے ہیں ، اس لیئے فیملیز اپنے بچوں خاص کر لڑکیوں کو اس فیلڈ میں بھیجتے ہوئے کتراتے ہیں،مگر میں نے گھر والوں کو اعتماد دلایا اور کہا کہ میں آپ کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گی، ایک اور سوال کے جواب میں کنزی روز نے کہا کہ گانے سے پہلے بندے کو اچھا سننے والا ہونا چاہیئے اور میں نے ہمیشہ سینئرز کو سنا اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی، میرے آئیڈیل سنگر تو استاد نصرت فتح علی خان تھے اور ہیں بھی، مگر میری بدقسمتی کہ میں جب اس فیلڈ میں آئی تو وہ اس دنیا میں موجود نہیں تھے،اور یوں میرا ایک سپنا ادھورا رہ گیا کہ اگر وہ زندہ ہوتے تو میں ان کی باقاعدہ شاگردی اختیار کرتی، مگر میں اب بھی ان کو ہی اپنا روحانی استاد مانتی ہوں ان کو سنتی بھی ہوں اور ان کو ٹربیوٹ پیش کرنے کے لیئے ایک گانا ریمکس بھی کیا، کنزی روز نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خان کے علاوہ پاکستان میں فریحہ پرویز، حدیقہ کیانی، پسند ہیں، جبکہ ہمسائیہ ملک میں سنیدھی چوہان، کمار سانو، الکا یاکنگ،گرداس مان پسند ہیں میرے لیئے اعزاز ہے کہ اپنے کچھ پسندیدہ فنکاروں کے ساتھ پرفارم بھی کر چکی ہوں، اور کچھ کے ساتھ آئندہ دنوں میں پرفارم کروں گی، ایک اور سوال کے جواب میں کنزی روز نے کہا کہ مجھے ابھی فیلڈ میں کوئی بہت عرصہ نہیں ہوا تقریبا چار سال کا عرصہ ہوا ہے اور ان چار سالوں میں میرے اللہ پاک نے مجھے میری توقعات سے بڑھ کر کامیابی دی ہے،میرے اب تک تین البم مارکیٹ میں آ چکے ہیں،صوفی کلام بھی کیا اس کے علاوہ ’’دھوم ‘‘البم بہت پسند کیا گیا، جبکہ ’’اکھیاں دا کی کریئے‘‘گلوکار جاوید باجوہ کے ساتھ تھا وہ بھی کافی پسند کیا گیا،چوتھا البم جلد مارکیٹ میں آرہا ہے، میرے پہلے البم کی موسیقی بگاجی نے دی تھی، دوسرے کی خاور صاحب نے اور تیسرا البم ایس ایم صادق کے ساتھ کیا میں نے ہمیشہ پروفیشنل ٹیم کا انتخاب کیا، کبھی کام کے سلسلے میں کمپرومائز نہیں کیا، اچھا اور میعاری کام کرتی ہوں، کنزی روز کا کہنا ہے کہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، میں ملٹی ٹیلنٹٹد فنکارہ ہوں، اس لیئے جو بھی ٹیلنٹ میرے پاس ہے اس کو سامنے لائی، لوگوں نے ماڈلنگ میں بھی سراہا اور بہت سی جگہ سے اداکاری کی بھی آفرز آئیں جو میں نے قبول نہیں کیں،کیونکہ اداکاری کا کوئی خاص شوق نہیں ہے، ٹی وی ڈراموں سے بھی آفرز آئیں، جن میں ڈرامہ ’[معصوم ‘ ’’ناگن‘‘ شامل ہیں، مگر ان لوگوں کے ساتھ معائدہ نہیں کیا کیونکہ اس طرح باقی کام رک جانے تھے، کنزی روز نے کہا کہ بہت سے ٹی وی ڈراموں کے ٹائٹل سونگ گا چکی ہوں، جن میں ’’معصوم‘‘ ایک گھر تتلی کا، اور بھی دو تین ڈرامے شامل ہیں، ایک اور سوال کے جواب میں کنزی روز نے کہا کہ اداکاری کی آفرز مسلسل ہو رہی ہیں، میں اچھے رول کے انتظار میں ہوں ، ہمسائیہ ملک میں کام کے حوالے سے کہا کہ اگر کسی فلم میں اچھا رول آفر ہوا تو ضرور کروں گی،کنزی روز نے کہا کہ پاکستان بھر کے علاوہ بیرون ملک بھی پاکستان کی نمائندگی کا شرف حاصل ہوا ہے،جنوری میں پھر یو کے کے دورے پر جا رہی ہوں،کنزی روز نے کہا کہ میں نے خود پر کسی مخصوص سٹائل یا زبان کا لیبل نہیں لگوایا ، میں، لوک ، پاپ،صوفی، اردو، پنجابی، سرائیکی، پوٹھوہاری،راجھستانی، مراٹھی سبھی زبانوں میں گا رہی ہوں، اور فلموں کے لیئے بھی بطور پلے بیک سنگر گانے ریکارڈ کروا رہی ہوں ، کچھ فلموں کے آئٹم سانگ میری آواز میں ریکارڈ ہو چکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں کنزی روز کا کہنا ہے کہ میں کبھی کسی سے جیلس نہیں ہوتی نا کبھی کسی کو ٹارگٹ سمجھا کا فلاں کا مقابلہ کرنا ہے،میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں میرا مقابلہ خود اپنے آپ سے ہے، اللہ پاک سب کو رزق دے اور شہرت دے، میں نا فضول قسم کے لڑائی جھگڑوں میں پڑتی ، نا بن بلائے مہمان کی طرح شوز میں جاتی، میں اپنے کام سے کام رکھنے والی ہوں، فارغ وقت گھر والوں کے ساتھ گزارتی ہوں ، یا اپنے نئے پراجیکٹس کی پلاننگ کرتی ہوں، ایک سوال کے جواب میں کنزی روز نے کہا کہ مستقبل میں گلوکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی جاری رہے گی،اب پاکستان میں بھی اچھی فلمیں بن رہی ہیں، مگر فلمی موسیقی اس لیول کی نہیں ، کافی عرصہ ہوا کوئی ایسا فلمی گیت سانے نہیں آیا جو مقبول عام ہوا ہو، اس لیئے شاعری اور میوزک پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، کچھ عرصہ قبل تک اکثر فلمیں ہٹ ہی میوزک کی وجہ سے ہوتی تھیں، مگر اب ایسا نہیں، آخر میں کنزی روز نے کہا کہ میرے چند ویڈیوز زیر تکمیل ہیں، وہ جلد مکمل ہو جایءں ، تو میرے چاہنے والے ان کو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر دیکھ سکتے ہیں، میری زیادہ توجہ گلوکاری پر ہے، ماڈلنگ ساتھ جاری رہے گی، میرا نئے آنے والوں کو مشورہ ہے کہ محنت سے نا گبھرائیں، اگر ٹیلنٹ ہے تو اس کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا، یہاں شہرت کا شارٹ کٹ کوئی نہیں، اگر ہے تو پائیدار نہیں اس لیئے ہمیشہ محنت کی سیڑھی استعمال کریں کامیابی آپ کے قدم ضرور چومے گی

شیئرکریں