پی ٹی وی کی 54ویں سالگرہ پر’’جگن ایٹ ہوم‘‘پر فنکاروں کی کہکشاں اتر آئی

سینئرزگلوکاروں، اداکاروں، کے ساتھ شاعر، لکھاری، سابقہ جی ایم صاحبان، اور موجودہ جی ایم نے مل کر کیک کاٹا،

جگن کاظم کے شو میں آنا ویسے بھی اچھا لگتا مگر آج پروڈیوسر قیصر شریف نے ایک کہکشاں سجا دی،فنکاروں کا اظہار خیال،


پاکستان ٹیلی ویژن پاکستان کا قومی چینل ہے، اب جبکہ میڈیا کا دور ہے مگر اب بھی پی ٹی وی کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، اب بھی پی ٹی وی کو دیکھنے والے نا صرف پاکستان کے طول و عرض میں موجود ہیں، بلکہ بیرون ملک بھی پی ٹی وی کو پسند کیا جاتا ہے،پی ٹی وی ایک مستند ادارہ ہے ، جس نے شوبز، خاص کر ٹی وی ڈراموں کو بہت سے فنکار دیئے جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا، بہت سے گلوکار دیئے جو پاکستان اور بیرون ملک شہرت کا ذریعہ بنے،خاص کر 65 اور 71کی جنگ میں پی ٹی وی کا اہم کردار رہا ، جس پر فنکاروں نے جنگی ترانے گا کے فوجی جوانوں کا خون گرمایا،جبکہ پی ٹی وی سے تربیت یافتہ افراد کی وجہ سے ہی دیگر چینلز کو افرادی قوت میسر آئی، پاکستان ٹیلی ویژن 1964کو معرض وجود میں آیا، یہ بلیک اینڈ وائٹ کا دور تھا، اور اس وقت اکژ ڈرامے بھی لایؤ ہی ہوا کرتے تھے، ریکارڈنگ کا سلسلہ تو بعد میں شروع ہوا، پھر آہستہ آہستہ بہتری آتی گئی رنگین نشریات کا آغاز ہوا، اور اس وقت کے ڈراموں کی وجہ سے سڑکیں ویران ہو جایا کرتی تھیں، بہت سے فنکار ٹی وی نے دیئے جنہوں نے بہت نام کمایا، پہلے پہل پی ٹی وی صبح سٹارٹ ہو کے رات بارہ بجے بند ہو جاتا تھا، مگر پھر چوبیس گھنٹے کی نشریات شروع ہوئی، اور دیگر چینلز بھی مارکیٹ میں آئے مگر پی ٹی وی کی اہمیت مسلم رہی، اس کی اہمیت سے انکار کبھی بھی ممکن نہیں ہوا،پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سنٹر میں گزشتہ دنوں پی ٹی وی کی 54ویں سالگرہ منائی گئی،سالگرہ تقریب جنرل مینیجر کے آفس میں منائی گئی، اس کے علاوہ سالگرہ کی تقریب جو خصوصی اہمیت کی حامل تھی وہ پی ٹی وی لاہور سنٹر کے مارننگ شو’’جگن ایٹ ہوم‘‘میں ہوئی جس میں اداکاروں، گلوکاروں،کمپیئرز، اور موجودہ جنرل مینجر حمید قاضی کے علاوہ سابقہ جی ایم صاحبان، جن میں فرخ بشیر، اور شاہد محمود ندیم نے خصوصی طور پر شرکت کی، جن دیگر فنکاروں نے شرکت کی ان میں عارف لوہار، سائرہ نسیم، راشد محمود، قوی خان، نعمان اعجاز، نور الحسن، طارق عزیز، اور دیگر فنکار شامل تھے، پروگرام کے پروڈیوسر قیصر شریف ہیں، سالگرہ کے موقع پر مارننگ شو میں لایؤ سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، فنکاروں جن میں راشد محمود اور قوی خان، نعمان اعجاز، عروج ناصر، اور دیگر نے پی ٹی وی کے ساتھ اپنی وابستگی اور آغاز کے ایام کے حوالے سے یادیں تازہ کیں، راشد محمود، قوی خان، نعمان اعجاز نے کہا کہ پی ٹی وی نے ہمیں شناخت دی ، گو کہ آجکل پرائیویٹ چینلز پر کام بھی بہت ہے اور معاوضے بھی بہت اچھے ہیں، مگر جب جب پی ٹی وی یاد کرتا ہے، ہم ضرور آتے ہیں،کیونکہ پی ٹی ویہ ہمارا دوسرا گھر ہے، آج پی ٹی وی کی سالگرہ تقریب اور خصوصی شو میں شرکت کرنا بڑا اچھا لگا، بہت سے پرانے ساتھیوں سے ملاقات ہو گئی، گلوکار عارف لوہار کی پرفارمنس بھی زبردست رہی، جبکہ سائرہ نسیم نے بھی فنکاروں کو جھومنے پر مجبور کر دیا، عارف لوہار نے کہا کہ پی ٹی وی ہمارا میکہ ہے، یعنی والدین کا گھر ہے نا ہم اس سے کبھی دور ہو سکتے نا اس کی خوشیوں سے، سائرہ نسیم نے کہا کہ پی ٹی وی میں آنا ہمیشہ اچھا لگا اور آج بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے کہ پی ٹی وی 54 سال کا ہوگیا ہے، نامور شاعر اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد نے کہا کہ ہمیں ڈرامہ نگاری میں نام پی ٹی وی نے دیا ورنہ امجد اسلام امجد کو کون جانتا، پی ٹی وی سے ہماری پہچان ہے، پی ٹی وی کی سالگرہ پر بہت سی دعائیں، موسیقی کے حوالے سے ایک بہت بڑا نام استاد حامد علی خان بھی اس خصوصی شو میں شامل ہو کے اپنی محبت کا اظہار کیا،پی ٹی وی کے دو سابقہ جی ایم صاحبان بھی شریک ہوئے جن میں فرخ بشیر اور شاہد محمود ندیم شامل تھے ، جنہوں نے اپنے اپنے دور کے حوالے سے یادیں شیئر کیں، اور بتا یا کہ یہاں سے سینئرز سے بہت کچھ سیکھا بہت پیار اور عزت ملی اور جو تجربہ حاصل ہوا اب تک کام آ رہا ہے، سینئر کمپیئر طارق عزیز نے بھی ابتدائی حوالے سے گفتگو کی جو نہائت دلچسپ تھی،اس موقع پر جگن کاظم جو کہ شو کی ہوسٹ ہیں فنکاروں کے ساتھ چٹ چیٹ کرتی رہیں، اس موقع پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے سب ایک فیملی ہے اور کسی اپنے کی سالگرہ ہے، موجودہ جنرل مینجر حمید قاضی نے کہا کہ مجھے جتنا عرصہ لاہور سنٹر آئے ہوئے ہوا میں نے بہت سی تبدیلیاں لانے کی کوشش کی بہت سے نئے پروگرام سٹارٹ کیئے جو یقیناًناظرین کو پسند آئیں گے، پروگرام پروڈیوسر قیصر شریف اس موقع پر بہت خوش نظر آئے یوں لگا جیسے ان کے گھر میں کوئی سالگرہ تقریب ہو رہی ہو، سب مہمانوں کا استقبال کر رہے تھے ، قیصر شریف لاہور کے بہت محنتی پروڈیوسر ہیں، جن کے کریڈٹ پر رمضان نشریات، اور دیگر پروگرامز کے ساتھ لاہور سنٹر کا مارننگ شو ہے، جس میں ہمیشہ نئی نئی تبدیلیاں لاتے رہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کافی عرصہ سے مستقل مزاجی سے وہی اس پروگرام کو کر رہے ہیں، اس موقع پر قیصر شریف کا کہنا تھا تھا میں پی ٹی وی سے پہلے بھی ڈرامہ میں بطور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کام کرتا رہا مگر پی ٹی وی آکر جو کام کیا جو میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا گیا، حوصلہ افزائی کی گئی یہی وجہ ہے کہ میں نے ہمیشہ ہر طرح کے شوز میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کیا اور مجھے فخر ہے کہ میں پی ٹی وی کا حصہ ہوں، پروگرام میں پی ٹی وی کی سالگرہ کے حوالے سے بہت پیارا کیک تیار کروایا گیا تھا، جسے مہمانوں نے مل کر کاٹا اور پی ٹی کی سالگرہ کا نغمہ بھی گایا اور اس کی مزید کامیابی کی دعائیں کی

شیئرکریں