انڈین اداکار ، گلوکار رویندر سنگھ میگھا کی خاطر ’’بارڈر پار‘‘کر آیا

پیار محبت اور امن کا پیغام جو ہم اپنے گانے کے ذریعے دے رہے تھے، اب بارڈر کھل گیا، خوشی ہوئی ، میگھا
رپورٹ، انجم شہزاد

معروف بھارتی سکھ گلوکار و اداکار رویندر سنگھ ، معروف پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ میگھا کے ساتھ اپنے مشترکہ گانے ’’بارڈر پار کی عکسبند ی کے لیئے لاہور آگئے،لاہور میں ویڈیوز بنانے کے علاوہ رویندر سنگھ گانے کی لانچنگ تقریب میں شرکت بھی کریں گے، یاد رہے کہ اس گانے کی موسیقی طارق طافو نے ترتیب دی ہے،دیڈیو ڈائریکشن سلیم خان کی ہے، کوریو گرافی ذیشان علی جانو کی ہے۔گزشتہ دنوں رویندر سنگھ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئے، رویندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان آکے بہت پیار ملا، جسے میں کبھی بھلا نہیں سکتا، میگھا نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ انڈین فنکاروں کو پیار ، عزت اور مان دیا ہے، اور میں خوش ہوں کہ موسیقی کی دنیا میں آتے ہی میں نے ایک گانا ’’بارڈر پار‘‘رویندر سنگھ کے ساتھ ریکارڈ کیا، جو میری خواہش تھی اور اب حکومتی سطح پر کرتار بارڈرد کھول دیا گیا، وریندر سنگھ آجکل لاہور میں بڑا مصروف وقت گزار رہے ہیں، گزشتہ روز میگھا اور رویندر سنگھ سے پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر سٹیج کے نامور فنکار بھی موجود تھے جن میں شانزہ مانو،فلمسٹار لیلی،شبانہ بھٹی،آصف اقبال، سلیم البیلا، شاہد خان،گوشی خان،گڈو کمال اور دیگر شامل تھے، اس موقع پر صوبائی وزیر نے میگھا کے گلوکاری فیلڈ میں آنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، اور رویندر سنگھ کی پاکستان آمد پر کہا کہ حکومتی سطح پر بھی انڈیا کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا گیا اور رویندر سنگھ نے یہاں کی فنکارہ کے ساتھ گانا ریکارڈ کروایا، بہت اچھا لگا، اس موقع پر فنکاروں نے رویندر سنگھ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں،

شیئرکریں